ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا۔کل عیدالفطر منائی جائے گی
نئی دہلی:۔21؍اپریل
(زین نیوز)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماه شوال المکرم ها زیر نگرانی حضرت مولانا مفتی محمد خلیل احمد معزز رکن صدر مجلس علماء دکن آج شام حسنی بلڈنگ معظم جاہی حرکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ اطراف بلدیہ کے کئی مقامات سے بھی چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملی ۔
البتہ کھم ، فیلور ، اور لگا باد ، ممبئی ، بلیاری ، فلورگ ، پٹنہ، رانچی، گجرات (یوری) مالیگاؤں ۔ پورنیہ اور حاجی پور کے علاوہ بیشتر مقامات سے عام رویت کی اطلاعات ملی – لهذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 22؍ اپریل بروز ہفتہ ایکم شوال المکرم ، ہوگی
اس اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینیسجاد پاشاه، حضرت مولاناسید محمود بادشاہ قادری زمین کلاه، حضرت مولانا سید محمد اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ ، حضرت مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاه، حضرت مولانا سید شیخین احمد قادری الشطاری کا مل پاشاہ ، حضرت مولانا ڈاکٹر علی حسینی قادری علی پاشاہ نے شرکت کی
ہندوستان میں ہفتہ کو عید الفطر منائی جائے گی کیونکہ بہار اور اتر پردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلال کا چاند نظر آگیا ہے۔ لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اے این آئی کو بتایا کہ آج چاند نظر آگیا ہے اور کل ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔
رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ بند کی میٹنگ مفتی ذکاوت حسین قاسمی صاحب نائب امیر شریعت صوبه دیلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت ، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ا۔ بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں رویت عامہ ہوئی اور ملک کے بیشتر مقامات مثلا بیل گام، میسور، را پچکور، مکور کرتا تک، دیور یہ بکشی نگر یوپی، تجلبی امظفرنگر، رانچی جھارکھنڈ ، ہپیامد مونی، دربھنگ، گیا بہار، بختیار پور سہرسہ، دکھن دیتاج پور، دیکھی گڈا ، ہڈیڈ ہریانہ ، عمرومان کو باروغیرہ سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
Uttar Pradesh | The moon has been sighted today and Eid-ul-Fitr will be celebrated in the country tomorrow: Lucknow Eidgah Imam Maulana Khalid Rasheed Firangi Mahali pic.twitter.com/eeVNXV2rwV
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) April 21, 2023
حضرت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ ۲۹ رمضان المبارک ۱۴۳۲ھ مطابق ۲۱ / اپریل ۲۰۲۳ ۰ روز جمعہ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ،
پھلواری شریف اور ملک کے دیگر شہروں میں عام طور سے چاند دیکھا گیا۔ اس لیے تمام مسلمان ۲۲ اپریل ۲۰۲۳ روز سنیچر کو عید الفطر کی نماز ادا کریں۔
مفتی محمد حسن رضا نوری صدر مفتی مرکزی ادارہ شرعیہ بہار پٹنہ مطلع کرتے ہیں کہ 29 رمضان المبارک 1444ھ بمطابق 21 اپریل 2023 بروز جمعہ کو شوال المکرم 1444ھ ( عید سعید ) کا چاند دیکھا گیا۔ اس لئے 22 اپریل 2023 بروز سنیچر یکم شوال المکرم (عید) ہے