مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کی جانب سے راشن پیکیجس کی تقسیم
عادل آباد :۔ 21؍اپریل
(پریس نوٹ)
مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع عادل آباد کے زیراہتمام رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر اور دیہاتوں کے مستحقین میں راشن پیکیجس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مفتی سردار رحمانی قاسمی صدر ضلع تحفظ ختم نبوت عادل آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا۔
مفتی سردار رحمانی نے بتایا کہ تحفظ ختم نبوت کے بیانرتلے مختلف رفاہی فلاحی خدمات کو اللہ تعالیٰ کے فضل اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے
مستقبل میں بھی مزید خدمات کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے بلالحاظ مذہب مختلف پروگراموں کو انجام دینے کوشش جاری ہے۔تحفظ ختم نبوت کے بیانرتلے یہ پہلا موقع ہے
کے عادل آباد و اطراف کے مستحقین کا سروے کرتے ہوئے ضرورت مندوں کے چہروں پر خوشیاں لانے اور انسانی ہمدردی کی خاطر رمضان راشن پیکیجس تقسیم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل شہر عادل آباد میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ باضابطہ نوجوانوں کی ایک ٹیم مجلس تحفظ ختم نبوت سے جڑ کر مستحقین میں راشن پیکیجس تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔
خدمات میں جناب غوثِ صاحب،مولانا منیر الدین رشیدی،حافظ دیان،حافظ عظمت،حافظ اسماعیل،حافظ شیخ نوید،حافظ مدثر،حافظ مزّمل،حافظ بلال،حافظ شعیب،حافظ ارشاد م،حافظ ابرار،حافظ اعجاز،حافظ فیروز،حافظ عمران،مولانا ابوذر حسامی،مفتی بلال کے علاوہ تمام اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت موجودتھے۔