تلنگانہ : ورنگل کے ایک شخص نے اپنا 4 سالہ بیٹے کو فروخت کردیا
ورنگل :۔30؍مئی
(زین نیوز )
ورنگل میں اپنے لخت جگر کو فروخت کرنے کے واقعہ نے ہلچل مچا دی۔ چار سالہ بچے ایان کو پیر کے روز اس کے والد نے مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔ یہ واقعہ ورنگل کے کریم آباد میں پیش آیا۔
مٹے واڑہ کے انسپکٹر این وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ملزم ایس کے مسعود کریم آباد کا رہنے والا ہے۔ وہ ایک ہوٹل میں یومیہ اجرت پر کام کرتا ہے۔ ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔
ایان بڑا بیٹا ہے جسے اس نے مالی مجبوریوں کی وجہ اپنے بیٹے کو بیچنے کا منصوبہ بنایا اور حیدرآباد کے ایک خاندان کو 2 لاکھ 50 ہزار میں فروخت کرنے کے لیے بات چیت کیاور دو لاکھ 50 ہزار میں فروخت کر دیا۔
مسعود کے چھوٹے بیٹے کو حال ہی میں ایم جی ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت مسعود نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ وہ ایان کو اس کی بہن کے گھر چھوڑ کر آیا توگھر والوں کو مسعود کی باتوں پر شک ہوا
ایان کے چچا اکبرگھر والوں کو بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہے۔ وہ مسعود کے گھر پہنچا اور اس سےدریافت کیا۔ اس کے بعد ملزم نے انکشاف کیا کہ آیان کو ورنگل کے پوچما میدان علاقہ میں ایک نامعلوم شخص کو دیا گیا تھا۔
پولیس کو اس بات کا علم ہوا اور فوری طور پر لڑکے کو بچا لیا۔اور لڑکے کو بحفاظت ماں کے پاس پہنچادیا۔” سی آئی وینکٹیشورلو نے کہاکہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہے ہیں۔
ہماری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکے کو گود لینے کے لیے بیچ دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ ہم اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد پوری تفصیلات ظاہر کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں پانچوں لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔