ایئر انڈیا کی گوا۔دہلی پرواز میں عملے کے ساتھ مسافر کی بدسلوکی

تازہ خبر قومی
ایئر انڈیا کی گوا۔دہلی پرواز میں عملے کے ساتھ مسافر کی بدسلوکی
عملے پر حملہ‘ گالی گلوچ ۔ مسافر گرفتار
نئی دہلی :۔30؍مئی
(زین نیوز ڈیسک)
پروازوں میں مسافروں کی جانب سے بدتمیز کی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتے ہی جارہا ہے ایک بار پھر ایئر انڈیا کی فلائٹ میں عملے کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سفر کے دوران ایک مسافر نے غیر اخلاقی انداز میں برتاؤ کرتے ہوئے عملے کے رکن پر حملہ کرتے ہوئے گالی گلوچ کی۔
یہ جانکاری ایئر انڈیا کے ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 29 مئی کو پیش آیا۔ ہم نے اس پورے واقعہ کی شکایت ڈی جی سی اے سے کی ہے
۔ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد مسافر نے بلا اشتعال، جارحانہ رویہ جاری رکھا اور اسے سیکوریٹی گارڈ کے حوالے کر دیا گیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 29 مئی کو فلائٹ نمبر AI882 گوا سے نئی دہلی آرہی تھی۔ اس میں سوار مسافر نے اچانک کریو ممبر کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ جب اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے لڑائی شروع کر دی۔
تاہم ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ مسافر کے جھگڑے کی وجہ کیا تھی۔ واقعہ کی اطلاع ڈی جی سی اے کو دی گئی ہے لیکن پولیس کو نہیں دی گئی۔
ایئر انڈیا نے مسافر کے رویے کی مذمت کی ہے
ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ عملے کے ارکان اور مسافروں کی حفاظت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہم ملزم کے اس غلط رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس واقعہ کا شکار ہونے والے عملے کے رکن کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ایئر انڈیا کی پرواز میں دو ماہ میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ مسافر کے ساتھ بدتمیزی کا آخری واقعہ 10 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا۔
10 اپریل کو بھی ایئر انڈیا میں عملے کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی،دوران پرواز مسافر کی بدتمیزی کی وجہ سے ایئر انڈیا کی فلائٹ کو 10 اپریل کو واپس ایئرپورٹ جانا پڑا تھا۔ ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ دہلی سے لندن جانے والی AI-111 کی پرواز میں ایک مسافر نے عملے کے ارکان سے لڑائی شروع کر دی۔ ان پر حملہ کیا. عملے کے 2 ارکان زخمی ہو گئے۔
ایئر لائن نے بتایا تھا کہ پرواز نے لندن کے ہیتھرو کے لیے صبح 6.30 بجے اڑان بھری تھی۔ ٹیک آف کے بعد مسافر نے بدتمیزی شروع کر دی۔ جہاز میں موجود عملے نے اسے بار بار خبردار کیا لیکن مسافر بدتمیزی کرتا رہا۔ اس نے کیبن کریو کے دو ارکان کو بھی زخمی کیا۔ اس کے بعد فلائٹ صبح 10.30 بجے دہلی واپس آئی۔