مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اپیل کے بعد منی پور میں شرپسندوں نے 140 ہتھیار سپرد کر دیے
نئی دہلی:۔2؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اپیل کے بعد منی پور میں شرپسندوں نے 140 ہتھیار سپرد کر دیے ہیں۔ ان میں SLR 29، کاربائن، AK، INSAS رائفل، INSAS LMG، M16 رائفل اور گرینیڈ جیسی ہائی ٹیک رائفلیں شامل ہیں۔
اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے منی پور پولیس نے کہا کہ زیادہ تر اضلاع میں حالات معمول پر ہیں۔ ریاست میں 3 مئی کو تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز کے تقریباً 2 ہزار ہتھیار لوٹ لئے گئے۔
ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی جب ریاست میں تشدد نہیں رکا تو وزیر داخلہ امت شاہ 29 مئی کو چار روزہ دورے پر منی پور پہنچے۔ جمعرات کو، شاہ نے منی پور میں لوگوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ اسلحہ رکھنے والوں کو پولیس کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔
شاہ نے کہا کہ سرچ آپریشن 2 جون سے شروع ہوگا۔ اگر کسی کے پاس اسلحہ برآمد ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ صرف 24 گھنٹے بعد ہی اتنی بڑی تعداد میں شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ دوسری جانب ریاست کے 5 اضلاع سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔
3 مئی سے جاری تشدد کے درمیان امیت شاہ 4 دن تک منی پور میں رہے
، وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلی بار ریاست کا دورہ کیا۔ وہ یہاں 29 مئی سے یکم جون تک یعنی 4 دن تک رہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ تپن ڈیکا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
شاہ نے 4 روزہ دورے کے دوران کئی فیصلے لیے۔ ان میں سب سے بڑا فیصلہ ریاست کے ڈی جی پی کو ہٹانے کا تھا۔
شاہ نے تشدد کی تحقیقات ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج سے کروانے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا اور تشدد سے متعلق 6 معاملوں کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کا اعلان کیا۔ شاہ نے کہاکہ منی پور ہائی کورٹ کے جلد بازی کے فیصلے کی وجہ سے یہاں تشدد ہوا ہے۔
دراصل، 29 اپریل کو ہائی کورٹ نے میتی برادری کو ایس ٹی میں شامل کرنے پر غور کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے بعد 3 مئی کو مظاہرے ہوئے اور تشدد شروع ہوا۔
