اڈیشہ میں ایکسپریس ٹرین کا مال گاڑی سے تصادم، 50 ہلاک: 350 سے زائد زخمی
بالاسور :۔2؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
(زین نیوز ڈیسک)
اوڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کی شام کورومنڈیل ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 350 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ٹرین کی 8 بوگیاں الٹ گئیں۔ انجن مال بردار ٹرین پر چڑھ گیا۔
اسی دوران ٹرین کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا یہ تصادم بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا اور ایکسپریس ٹرین کے متعدد مسافروں کےزخمی ہونے کا خدشہ ہے اور سپر فاسٹ ٹرین کی الٹ گئی بوگیوں کے اندر بہت زیادہ پھنسے ہوئے ہیں۔اگرچہ ریلوے نے ابھی تک اس حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے
اب تک 50 سے زیادہ مسافروں کو بہانگا ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ بالاسینور اور دیگر قریبی اضلاع سے میڈیکل ٹیمیں بھی مدد کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔
مدد کے لیے بالاسور اور دیگر قریبی اضلاع سے بھی طبی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ اس روٹ پر تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے حادثے کے حوالے سے ایمرجنسی کنٹرول روم کا نمبر 6782262286 جاری کر دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ دونوں ٹرینوں کے ایک ہی لائن پر آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریلوے ٹریک پر سگنل خراب ہونے کی وجہ سے دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر ٹکرا گئیں۔
ایڈیشنل ڈی ایم ای ٹی نے بتایا کہ 15 ایمبولینسیں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔ زخمیوں کو سورو سی ایچ سی منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ کچھ کو بہتر علاج کے لیے بھی ریفر کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرین شالیمار اسٹیشن سے دوپہر 3.15 پر روانہ ہوئی۔ اوڈیشہ کے بالاسور سے 40 کلومیٹر دور بہناگا اسٹیشن کے قریب مال ٹرین سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی۔
اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر نے کہا کہ ٹیموں کو جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اوڈیشہ حکومت آپریشن میں مدد کے لیے جائے حادثہ پر جنریٹر اور لائٹس کا بھی انتظام کر رہی ہے
اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر مملکت پرمیلا ملک اور خصوصی ریلیف کمشنر (ایس آر سی) کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
وزیر اور (ایس آر سی) موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ بالاسور ریلوے اسٹیشن (بی ایل ایس) سے پہلی 22 رکنی این ڈی آر ایف ٹیم پہلے ہی موقع پر پہنچ چکی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کہا- بنگال سے مسافروں کو لے کر جا رہی شالیمار-کورومنڈل ایکسپریس بالاسور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ہم حکومت اوڈیشہ اور جنوب مشرقی ریلوے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اوڈیشہ حکومت کی مدد کے لیے 5-6 ارکان کی ٹیم کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
یلپ لائن نمبر
ہاوڑہ: 033-26382217
کھڑگپور: 8972073925، 9332392339
بالاسور: 8249591559، 7978418322
کولکتہ شالیمار: 9903370746
ہاوڑہ: 033-26382217
کھڑگپور: 8972073925، 9332392339
بالاسور: 8249591559، 7978418322
کولکتہ شالیمار: 9903370746
