اوڈیشہ ٹرین حادثہ : تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 238 ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
اوڈیشہ ٹرین حادثہ : تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 238 ہلاک
900 افراد زخمی۔وزیر اعظم مودی نے میٹنگ طلب کی
بالاسور :۔3؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
اوڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کی شام ایک ہولناک حادثے میں کم از کم 238 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 900 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ ریلوے کے مطابق 650 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔، جس میں بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، شالیمار-چنئی سنٹرل کورومنڈیل ایکسپریس اور ایک مال ٹرین شامل تھی۔
 خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے حکومت ہند کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ بلائی ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ اس ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ملحقہ پٹریوں پر گر گئے۔ پٹری سے اترنے والی یہ بوگیاں پھر 12841 شالیمار-چنئی سنٹرل کورومندل ایکسپریس سے ٹکرا گئیں اور اس کی بوگیاں بھی الٹ گئیں۔ اس حادثے میں ایک مال ٹرین بھی شامل
عہدیداروں نے بتایا کہ بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ جو ڈاؤن لائن پر تھی شام 6.55 بجے پٹری سے اتر گئی اور اپ لائن پر کورومنڈیل شام 7 بجے پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی پٹڑی پر کھڑی تھی جب اسے ٹکر لگی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ اس سے قبل یسونت پور ہاوڑہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی۔ اس کی کچھ بوگیاں دوسرے ٹریک پر الٹ گئیں اور دوسری طرف سے آنے والی شالیمار۔چنئی کورومنڈل ایکسپریس سے ٹکرا گئیں۔
اس کے بعد کورومنڈیل ٹرین کی کچھ بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔ یہ بوگیاں دوسرے ٹریک پر مال گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ کچھ بوگیاں مال ٹرین کے اوپر چڑھ گئیں۔
غربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج اڈیشہ کے بالاسور کا دورہ کریں گی اور حالات کا جائزہ لیں گی اور زخمیوں سے ملاقات کریں گی۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو ہفتہ کی صبح موقع پر پہنچ گئے۔ وزارت ریلوے نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے
ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "اڈیشہ میں کورومنڈیل ایکسپریس اور یشونت پور-ہاؤڑا ٹرین حادثے کی المناک خبر سن کر حیران اور پریشان۔ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے میری دعائیں۔ 3 ٹرینوں کا ٹکرانا یقین سے بالاتر ہے۔ سنگین سوالات ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔
۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ بھی ہفتہ کی صبح موقع پر پہنچ گئے۔ ریاستی حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تمل ناڈو حکومت کے وزرا ادھیانیدھی اسٹالن، شیو شنکر اور اے مہیش اوڈیشہ جا رہے ہیں۔ سٹالن نے کہا کہ ہم وہاں جا رہے ہیں موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھنے کے لیے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔
بچاؤآپریشن کے لیے بھارتی فوج بھی تعینات تھی۔ ایسٹرن کمانڈ کی جانب سے ایمبولینسز اور سپورٹ سروسز کے ساتھ آرمی میڈیکل اور انجینئرنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں اور 20 سے زیادہ فائر سروس اوربچاؤ ٹیموں کو راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔بچاؤ کے 1200 عہدیدار موجود ہیں۔
بھونیشور میں حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر 115 ایمبولینسیں، 50 بسیں اور 45 موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
این ڈی آر ایف، ریاستی حکومت کی ٹیمیں اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بچاؤ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے بتایا کہ بھونیشور اور کولکتہ سے امدادی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔
زخمیوں کی مدد کے لیے 2000 سے زیادہ لوگ رات بھر بالاسور میڈیکل کالج اور اسپتال کے باہر کھڑے رہے۔ بہت سے لوگوں نے خون کا عطیہ بھی دیا۔
مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بھونیشور ایمس میں زخمیوں کے لیے مناسب بستر اور آئی سی یو سمیت ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حادثے کے روٹ پر چھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کئی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریسکیو کے بعد ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
ہفتہ کو طے شدہ گوا۔ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاحی پروگرام ٹرین حادثے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے

اوڈیشہ حکومت نے ہیلپ لائن 06782-262286 جاری کی ہے۔ ریلوے ہیلپ لائنز 26382217-330 (ہاؤڑا)، 8972073925 (کھڑگپور)، 8249591559 (بالاسور) اور 25330952 -044(چنئی) ہیں۔

 

سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے بھی یہی سوال اٹھایا۔ "کیا اب ہندوستانی ریلوے میں ہمارے پاس کوئی سگنلنگ اور حفاظتی نظام نہیں ہے؟ یا اس طرح کے خوفناک سانحات ہندوستان میں ریل کے سفر کے لئے ایک نیا معمول بن جائیں گے؟ ہم متاثرین اور ان خاندانوں کے لئے جواب دینے کے مقروض ہیں جنہوں نے اس میں اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے

سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ بنوئے وشوام نے اس واقعہ پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وشوام نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "حکومت صرف لگژری ٹرینوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ عام لوگوں کی ٹرینوں اور پٹریوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
 اڑیسہ کی اموات اسی کا نتیجہ ہیں۔ ریل کے وزیر کو استعفیٰ دینا چاہئے، صرف لگژری ٹرینوں پر توجہ مرکوز کریں۔ عام لوگوں کی ٹرینوں اور پٹریوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اڑیسہ کی اموات اس کا نتیجہ ہیں۔ اس کے بارے میں۔ ریل کے وزیر کو استعفیٰ دینا چاہئے،”

(ایجنسیوں کے ان پٹ کے ساتھ)