تمل ناڈو: فوجی جوان کی بیوی کا 40 افراد پر چھیڑ چھاڑ کا الزام
جبکہ شوہر فوجی جوان کا برہنہ کرکے پیٹنے کا الزام ، ویڈیو وائرل
چینائی:۔12؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
تمل ناڈو میں اتوار کو ایک فوجی جوان کی بیوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا۔ اس معاملے میں، جوان نے ایک ویڈیو بنایا تھا، جس میں وہ مقامی انتظامیہ سے مدد کی درخواست کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل این تھیگراجن نے پوسٹ کیا تھا۔
متاثرہ جوان تمل ناڈو کے پاداویدو گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام حوالدار پربھاکرن ہے اور وہ اس وقت کشمیر میں تعینات ہے۔ ویڈیو میں، فوجی اہلکار نے کہا، "میری بیوی تمل ناڈو کے پاداویدو گاؤں میں لیز پر ایک دکان چلاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے کافی عرصے سے پریشان کر رہے تھے۔ بدمعاشوں نے دکان سے سامان باہر پھینک دیا۔
انہوں نے میرے اہل خانہ پر چاقو سے حملہ کیا اور دھمکیاں دیں۔ میری بیوی کو نیم برہنہ کر کے بے دردی سے پیٹا گیا۔ میں نے ایس پی سے مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی جی پی صاحب سے بھی مدد مانگی ہے۔
فوجی جوان کی بیوی نے اتوار کو ویلور میں کہاکہ "40سے زیادہ لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ انہوں نے فحش زبان کا استعمال کرتے ہوئے میرے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے مجھے نامناسب طور پر چھوا بھی۔ وہ ہمارے خاندان کو سکون سے نہیں رہنے دے رہے ہیں۔ وہ مجھے دھمکی دے رہے ہیں،”
پولیس سپرنٹنڈنٹ، ترووناملائی، کارتیکیان نے کہا کہ جوان کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
"My wife is stripped half-naked and beaten very badly."
Is it fair for this to happen?
This is the sad situation of a soldier on duty in Kashmir who kneels down to save his wife in Tamil Nadu. When a soldier goes to protect the country, it is the government's duty to take care… pic.twitter.com/aavq7NSrs8
— महारथी-മഹാരഥി (@MahaRathii) June 10, 2023
ترووناملائی ایس پی نے کہاکہ رینوگمبل مندر کی زمین پر لیز پر دی گئی دکان کو لے کر دونوں فریقوں میں جھگڑا ہے۔ فوجی جوان کی بیوی کیرتی کے ساتھ مارپیٹ کا ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔
دو ملزمین رامو اور ہری پرساد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ، ترووناملائی، کارتیکیان نے کہا کہ فوجی جوان کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کسی نے کیرتی پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی یا اس کی ماں کی توہین کی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ویڈیو "مبالغہ آمیز” لگتا ہے۔
اپنی شناخت پربھاکرن کے طور پر کرتے ہوئے، جو ترووناملائی ضلع کے ایک حوالدار ہیں، سپاہی نے 10 جون کو تمل میں بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، جو ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کرنل این تھیاگراجن کے ٹویٹر پر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
فوج نے کہاکہ ہماری پولیس کی کارروائی کے درمیان یہ فوجیوں کے خاندانوں کی ذمہ داری ہے ، فوج نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فوج فیلڈ ایریاز میں تعینات خاندانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
حوالدار پربھاکرن کے معاملے میں مقامی فوجی افسران متاثرہ کے خاندان سے رابطے میں ہیں۔ افراد خاندان کی حفاظت کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے۔ ہمیں سیکوریٹی کی یقین دہانی ملی ہے۔