سمپرک کرانتی ٹرین میں شارٹ سرکٹ سے اچانک دھواں نکلنے لگا، افراتفری مچ گئی
پٹنہ:۔12؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
چھپرا میں بہار سمپرک کرانتی ٹرین میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب دربھنگہ سے نئی دہلی جانے والی بہار سمپرک کرانتی میں شارٹ سرکٹ سے دھواں نکلنے لگا۔ ٹرین میں سوار مسافروں نے ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی تو ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دیا گیا۔ اور چند منٹوں میں پوری ٹرین خالی ہو گئی۔ تکنیکی افسران کی مدد سے سسٹم کو درست کیا گیا۔
۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آر پی ایف حکام نے تکنیکی افسروں کی مدد سے صورتحال کو قابو میں کیا اور نظام کو درست کیا۔
واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ چھپرا۔سیوان ریلوے لائن پر اتوار کو دربھنگہ سے نئی دہلی جانے والی ٹرین نمبر 12565 بہار سمپرک کرانتی کے کوچ نمبر S4 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کوپا سمہوٹا اور داؤد پور کے درمیان دھواں پھیل گیا۔
کوچ نے کہاکہ باہر آنے لگا جس کی وجہ سے پوری ٹرین میں افراتفری مچ گئی۔ ٹرین کے رکنے پر تمام مسافر خوف و ہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔مسافروں کو آر پی ایف ایسکارٹ پارٹی اور گاڑی کے عملے نے سمجھایا اور بجھایا۔ بتایا گیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اس سلسلے میں 15 منٹ تک ٹرین کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ حالات معمول پر آنے پر ٹرین چلائی گئی۔ شارٹ سرکٹ کے بارے میں حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک چوہا الیکٹرک پینل میں گھس گیا تھا جس کی وجہ سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور ایسی صورتحال پیدا ہوگئی۔