چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکے خلاف پولیس میں شکایت

تازہ خبر تلنگانہ

چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکے خلاف پولیس میں شکایت
پارٹی کے انتخابی منشور پر عمل نہ کرنے کانگریس کاالزام

حیدرآباد:۔22 جون
(زین نیوز)
کانگریس پارٹی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ اور بی آر ایس کے دیگر قائدین کے خلاف گزشتہ نو برسوں میں حکمراں پارٹی کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے خلاف کانگریس ایم ایل ایڈی سیتا اکا اور خیرت آباد(حیدرآباد سینٹرل)ڈی سی سی صدر ڈاکٹر سی روہن ریڈی نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی شکایت درج کروائی۔

انہوں نے اس کے ساتھ2014اور2018کے ٹی آر ایس کے منشور اور تصاویر بھی منسلک کیں۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئیسیتااکا نے کے سی آر اور بی آر ایس پارٹی کی گزشتہ دو انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو پورا نہ کرنے کی مذمت کی۔

اورالزام لگایا کہ انتخابی وعدوں کی پاسداری نہ کرکے عوام کو دھوکہ دیاگیا اور اب وہ تشکیل تلنگانہ کی دہائی تقاریب کاڈرامہ رچا کرعوامی پیسوں کا بیجا اصراف کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کانگریس قائدین کو غیر قانونی طور پر گھر میں نظر بند کرکے اور آواز اٹھانے پر انہیں جھوٹے مقدمات میں پھانس رہی ہے۔

ڈاکٹر روہن ریڈی نے کہا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہی تو ہم انصاف کیلئے عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور کو مقدس بھگوت گیتا، قرآن اور بائبل کی طرح سمجھا جانا چاہیے۔2014کے 32 صفحات پرمشتمل منشور میں جس کوکے سی آر نے تلنگانہ بھون میں 4/اپریل2014کو جاری کیا حیران کن 75بڑے وعدے کئے۔

جس میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم‘ بے گھروں افرادکوڈبل بیڈروم مکانات‘ مسلمانوں اوردرج فہرست قبائل کو12% ریزرویشن‘ دلتوں اور ایس ٹیز کیلئے 3 ایکڑ اراضی کی تقسیم شامل ہے۔

اس منشور کو اپنی سرکاری ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے مگر یہ اب بھی چیف الیکٹورل آفیسر، تلنگانہ اسٹیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

، انہوں نے کہا کہ2018 کے انتخابات کے دوران بھی یہی فریب کارانہ حربے استعمال کیے گئے ۔جس میں "3,016 روپے ماہانہ بے روزگاری الانس جیسے وعدوں کو شامل کرنا معصوم شہریوں کو دھوکہ دے کر ووٹ بٹورے گئے۔

کانگریس قائدین نے پولیس پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ دیگر ملوث افراد کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے اور دھوکہ دہی کے شکار لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے فوری اور مناسب کارروائی کرے۔