یوپی :شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

یوپی :شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
نوجوان نے نوبیاہتا جوڑےسمیت خاندان کے 5 افراد کے قتل کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
 پولیس مصروف تحقیقات

مین پوری:۔24؍جون
(زیڈ این ایم ایس)

اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں پیس آئے  ایک اندوہناک اندوہناک واقعہ میں نوجوان نے اپنے خاندان کے پانچ افراد کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس عہدیدار جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ معاملہ مین پوری کے کشنی تھانے کے تحت گوکل پور گاؤں کا ہے ۔ یہاں رہنے والے سبھاش کا بیٹا شیویر نوئیڈا میں کمپیوٹر سنٹر چلاتا تھا۔ وہ کچھ دن پہلے ہی گاؤں واپس آیا تھا۔ شیویر کے چھوٹے بھائی سونو کا شادی برأت جمعہ کو اٹاوہ سے واپس آئی تھی۔

سونو اور اس کی نئی نویلی بیوی سونی رات کو گھر کی چھت پر سو رہے تھے۔ چھوٹا بھائی بھولن، بھائی کا دوست دیپک سکنہ فیروز آباد، بہنوئی سوربھ سکنہ گائوں حویلیاں تھانہ کشنی اور دیگر رشتہ دار نیچے سو رہے تھے۔

موسیقی کا پروگرام رات گئے تک جاری رہا۔ بعد میں سب سو گئے۔ رات تقریباً 3 بجے شیویر نے سب سے پہلے چھت پر سو رہے سونو اور اس کی بیوی سونی کو خنجر سے مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد بھائی بھولن، بھائی کے دوست دیپک، بہنوئی سوربھ کو بھی مار دیا گیا۔ اس نے اپنی بیوی ڈولی اور والد سبھاش چندر کو ہتھوڑے سے مار کر زخمی کر دیا۔

لواحقین نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم بھاگ کر گھر کے پیچھے چلا گیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خاندان میں اتنے بڑے واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ گھر میں رشتہ داروں کا رو رو کر برا حال ہے۔ وا

قعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاتل نے مذاق میں کسی بات پر ناراض ہو کر اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس عہدیدار موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے ساتھ ہی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔