فلائٹ ہائی جیک کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ فکر نہ کریں

تازہ خبر قومی

فلائٹ ہائی جیک کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ فکر نہ کریں

ممبئی میں فلائٹ میں فون پر بات کرنے والا مسافر گرفتار، سی آئی ایس ایف کے حوالے

ممبئی:۔23؍جون
(زین نیوز ڈیسک)
ممبئی پولیس نے ایک 23 سالہ مسافر، رتیش جونیجا کو وستارا کی ممبئی۔دہلی فلائٹ میں اس وقت گرفتار کیا جب اسے اپنے فون پر "ہائی جیکنگ پلان” کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا۔
 یہ واقعہ جمعرات کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباً 6.30 PM پر جہاز کے اڑان بھرنے سے عین قبل پیش آیا، جیسا کہ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے جمعہ کو اطلاع دی ہے۔ بعد ازاں مسافر کو سکیوریٹی عہدیداروں کے حوالے کر دیا گیا جب عملے کے ایک رکن اور وہاں موجود دیگر مسافروں نے اس شخص کی گفتگو سن لی۔ جونیجا کا تعلق ہریانہ سے ہے۔
 رتیش جونیجا ستارا کی فلائٹ میں بیٹھا تھا جو دہلی کے لیے ٹیک آف کرنے کے لیے تیار تھا۔ اس نے فون پر کسی سے کہاکہ ہائی جیکنگ کی تمام منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے۔ فکر نہ کریں کیونکہ وہاں رسائی ہے۔”پولیس کے مطابق جونیجا کے آس پاس بیٹھے مسافریہ بات سن کر ڈر گئے اور کھڑے ہوگئے۔
۔ ملزم مسافر کہہ رہا تھا کہ وہ احمد آباد جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے والا تھا۔ کوئی مسئلہ ہو تو مجھے کال کریں۔اس کے بعد کیبن کریو نے فلائٹ کے سکیوریٹی عملے کو بلایا اور اس شخص کو سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔
 واقعے کے بعد ملزم کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور بعد میں حکام کی جانب سے کلیئرنس کے بعد پرواز باقی مسافروں کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم مسافر کی شناخت ہریانہ کے رتیش جونیجا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم مسافر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ 2021 سے زیر علاج ہے۔ کیبن کریو کی شکایت پر مسافر کے خلاف دفعہ 336 اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وستارا ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام وستارا کی یو کے 996 فلائٹ میں سامنے آیا۔ ہمارے رہنما خطوط کے مطابق، متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔