نظام آباد میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کا سرگرم آغاز

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:16؍ فروری
زین نیوز
وزیر بہبود پسماندہ طبقات مسٹر گنگولاکملاکر نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغازکیا جس کا نظام آباد یونٹ نے اہتمام کیا اس تقریب میں ایم ایل سی مسز کے کویتا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ رکنیت سازی مہم آر این کنونشن میں منعقد ہوئ جو حلقہ اسمبلی نظام آباد شہری حلقہ مختص تھی۔اس موقع پرمسٹرگنگولا کملاکر اور ایم ایل سی مسز کے کویتا نے رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر بیگالہ گنیش گپتا کو پہلی رکنیت دی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت کا پروگرام ریاست بھرمیں شروع ہوا۔ انہوں نے پارٹی کارپوریٹرز ، ڈیویژن انچارج قائدین اور کارکنوں پر اس مہم کو کامیاب بنانے کےلیے سرگرم ہوجانے کا مشورہ دیا اور بتایاکہ یہ رکنیت خالص پارٹی کی حد تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعہ رکنیت کے حامل فرد حادثاتی طورپرفوت ہوتاہے تو ایسی صورت میں ان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کے انشورنس کی سہولت فراہم کی گئ ہے جس سے وہ مستفید ہونگے ، نظام آباد شہری حلقہ کےلیے 50،ہزار ممبرس کا نشانہ دیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ایم ایل سی کے مسٹر ویجی گوڑا ، مسز اکولا للیتا ، مسٹر دارپلی راجیشور راؤ ، سٹی میئر مسز نیتو کرن ، جے ڈی (یو) کے چیئرمین مسٹر ویٹھل راؤ ، ریڈکو چیئرمین مسٹر ایس اے علیم اور دوسروں نے شرکت کی۔ نظام آباد ڈسٹرکٹ انچارج مجیب الدین۔ ، ٹی آر ایس پارٹی کے ضلعی صدر ایگا گنگا ریڈی ، نوڈا کے چیئرمین شری پربھاکر ریڈی ، ٹی آر ایس قائدین اے ایس پوشٹی ، طارق انصاری ، سابق میئر اکولا سجاتا، پارٹی کارپوریٹرز ،قایدین اور کارکنان موجود تھے۔