کرنٹ کنکشن منقطع کرنے پر برہم مالک مکان نے لائن مین پر پٹرول چھڑک آگ لگانے کی کوشش کی
سدی پیٹ:۔یکم؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع سدی پیٹ میں ظلم و زیادتی کی ایک انہونی واردات پیش آئی۔ گھر کے مالک نے گھر کی بجلی بند کرنے پر محکمہ برقی کے لائن مین کو پٹرول چھڑک کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سد ی پیٹ کے گجویل منڈل میں پرجن پور کے ایک مالک مکان کروناکر نے برقی بل ادا نہیں کیا۔ اس حکم میں لائن مین نریش نےکروناکر کے گھر کی بجلی کی سپلائی بند کر دی۔ جس کی وجہ سے کروناکر اس سے ناراض ہو گیا اور لائن مین نریش سے بحث و تکرار اور جھگڑا ہوگیا۔
آپے سے باہر مالک مکان نے لائن میں پر فوراً پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔ کروناکر کی بیوی نے مداخلت کرتے ہوئے حادثہ کو روکادیا۔ پولیس نے لائن میں نریش کی شکایت پر مالک مکان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔