قدیم عیدگاہ جگتیال کے ترقیاتی کاموں کے لیے 10 لاکھ روپے منظور

تازہ خبر تلنگانہ

قدیم عیدگاہ جگتیال کے ترقیاتی کاموں کے لیے 10 لاکھ روپے منظور
رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے پروسیڈنگ کاپی حوالےکی

جگتیال :۔4؍جولائی
(زین نیوز) 
کانگریس کے سینئر قائد و حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے قدیم عیدگاہ جگتیال کے ترقیاتی کاموں کے لئے اپنے فنڈ سے10 لاکھ روپے کے فنڈز کو منظوری دی ہے

جس کی پروسیڈنگ کاپی دستاویزات آج صبح اندرا بھون جگتیال میں مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال صدر محمد عبدالباری اور عید گاہ صدر محمد ذوالفقار احمد اور ذمہ داران کے حوالے کی ۔

اس موقع پر قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ مقامی عوام بالخصوص مسلم طبقہ کے مسائل سے میں کما حقہ واقفہ ہیں اورمسلمانوں کے مسائل میں ہمیشہ سے مسلمانوں کے قدم بہ قدم کھڑے ہیں۔

حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمات سے مسلم اقلیت کو استفادہ پہنچانا اورمسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا میری اولین ترجیح رہی ہےانہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ سے ہی سنجیدہ اقدامات کیے ہیں

واضح رہے کہ رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے ایم ایل سی فنڈ سے قدیم عیدگاہ کی ترقیاتی کاموں کے لئے 10؍لاکھ روپئے منطور کرنے کا اعلان کیا تھا

قدیم عیدگاہ جگتیال کے ترقیاتی کاموں کے لئےایم ایل سی فنڈ سے 10 لاکھ روپے منظو ر کرنے پر مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال کے عہدیداروں نے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیو ن ریڈی سے اظہار تشکر کیا،۔

اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے ذمہ داران جنر ل سکریٹری خواجہ نعیم الدین منظور ‘ خازن محمد عرفان ابراہیم‘ سید سجیل سکریٹری محمد ریاض‘ کانگریس اقلیتی سیل صدر محمد مکثرعلی نہال‘ اور دیگر موجود تھے۔