مہاراشٹر میں تیز رفتار ٹرک ہوٹل میں گھس گیا، 15ہلاک۔متعدد زخمی
ممبئی:۔4؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹر کے دھولے میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کو مہاراشٹر کے دھولے ضلع میں ایک کنٹینر ٹرک کے چار گاڑیوں سے ٹکرانے اور پھر ایک ہائی وے پر ایک ہوٹل سے ٹکرانے کے بعد کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ممبئی آگرہ ہائی وے پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک ایک ہوٹل سے جا ٹکرایا۔ اس حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 28 افراد زخمی ہیں۔
یہ حادثہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع شیرپور تعلقہ کے پالاسنر گاؤں میں دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ جو ریاستی دارالحکومت سے 300 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
VIDEO | CCTV visuals of the accident in which at least 15 people were killed and more than 20 injured after a container truck hit four vehicles and then rammed into a hotel on the Mumbai-Agra Highway in Maharashtra's Dhule district on Tuesday. pic.twitter.com/GpgiaB9XjB
— Press Trust of India (@PTI_News) July 4, 2023
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، اس کا ٹرک تیزی سے آتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پہلے وہ سفید رنگ کی کار سے ٹکراتا ہےاس کے بعد ٹرک سڑک کے کنارے ہوٹل میں جا گھسا۔ جہاں بیٹھے ہوئے بہت سے لوگوں کو کچل دیتا ہے۔ ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں، ایک کار اور دوسرے کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
واقعہ کی اطلا ع پر پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو شیرپور اور دھولے کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔