نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے این سی پی کے وزراء کے ساتھ شرد پوار سے ملاقات کی

تازہ خبر قومی
مہاراشٹر کی سیاست ایک بار پھر گرم۔
 نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے این سی پی کے وزراء کے ساتھ شرد پوار سے ملاقات کی
ممبئی:۔16؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
 مہاراشٹر کا سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار اپنے ساتھیوں کے ساتھ  نیشنل السٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوان سینٹر پہنچے۔
 اجیت پوار کے ساتھ پرفلہ، حسن مشرف اور دلیپ والسے پاٹل بھی این سی پی صدر شرد پوار سے ملنے پہنچے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ این سی پی میں پھوٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اجیت پوار اور این سی پی کے دیگر باغی لیڈر شرد پوار سے ملنے پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی پی لیڈر جینت پاٹل نے بتایا کہ شرد پوار کی بیٹی اور این سی پی لیڈر سپریہ سولے کے فون کال کے بعد تمام سینئرز پوار سے ملنے وائی بی چوان پرتشتھان پہنچ گئے ہیں
 کے وزراء کے ساتھ شرد پوار سے ملاقات کیاجیت پوار اور ان کے دھڑے کے کئی لیڈر شرد پوار سے ملاقات کے لیے وائی بی چوان سینٹر پہنچے ہیں۔ میٹنگ لیڈروں میں پرفل پٹیل بھی شامل ہیں۔ شرد پوار سے ملاقات کے لیے وائی بی چوہان سنٹر پہونچنے والے این سی پی لیڈران میں اجیت پوار، پرفل پٹیل، چھگن بھجبل، ادیتی ٹٹکرے، حسن مشرف، دھننجے منڈے، دلیپ والسے پاٹل، سنجے بنسوڑے، سنیل ٹٹکرے شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پوار سے پہلے ان کے بھتیجے اور مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار پہنچے۔ اس کے بعد دیگر لیڈروں نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی۔
اجیت پوار اور دیگر باغیوں کی شرد پوار سے اچانک ملاقات سے ریاست کی سیاست میں ہلچل ہے۔ اسی دوران، ملاقات کے بعد، این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ ہم شرد پوار کا آشیرواد لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شرد پوار سے ملنے کا وقت نہیں لیا ہے۔ جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ شرد پوار وائی بی چوان سینٹر پہنچ گئے ہیں۔ ہم اس سے ملنے آئے تھے۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ ہم نے ان سے یہ فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے کہ این سی پی کیسے متحد رہ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کا اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت ہو سکتی ہے۔ دراصل، ماضی میں کافی سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد، اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی کے باغی لیڈر ریاست کی ایکناتھ شندے حکومت میں شامل ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اجیت پوار کو شندے حکومت نے فینانس اور پلاننگ ڈپارٹمنٹ کا چارج دیا ہے، اس توسیع کے بعد اب مہاراشٹر حکومت میں 28 کابینی وزیر ہیں، لیکن کوئی وزیر مملکت نہیں ہے۔ کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 43 وزیر ہو سکتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ شرد پوار کی بغاوت کے بعد چچا بھتیجے کے تعلقات بھی کھل کر سامنے آئے تھے۔ پارٹی پر قبضہ کرنے کے لیے بیان بازی کا مرحلہ آیا۔ آپ کو بتا دیں، جمعہ کو بھی اجیت پوار اپنے چچا شرد پوار کے گھر ملنے پہنچے تھے۔ وہاں ان کی ملاقات چچا شرد پوار اور چھوٹی بہن سپریا سولے سے ہوئی۔
 اس ملاقات سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا تھا کہ وہ اپنی خالہ کی صحت کا حال جاننے کے لیے اپنے چچا کے گھر گئے تھے۔

حالانکہ اس وقت وہ شرد پوار اور ان کی چھوٹی بہن سپریا سولے سے بھی ملے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملاقات کے بارے میں اجیت پوار نے بتایا کہ میری خالہ اسپتال میں تھیں، اس لیے میں ان سے ملنے گیا۔