عادل آباد:20؍فروری
زین نیوز
عادل آباد ضلع کے رمس ہاسپیٹل میں آ ج صبح کاملے مادھو نام25 سالہ مریض پہلی منزل کے بابداخلہ ‘مین انٹرنس پورٹیکو کی چھت پر شدید زخمی حالات میں مشتبہ طور پر پایا گیا جو ہاسپیٹل کے ایمرجنسی وارڈ تیسری منزل پر شریک تھا یہ شخص خرابی لیور کی وجہ سے 18 فروری کو رمس دواخانے سے رجوع ہوا تھا جسکا تعلق تلنگانہ ریاست کے کمرم بھیم آصف آباد ضلع کے جینور منڈل رام نائیک تانڈہ موضع سےبتایا گیاہے قبل ازیں یہ اُوٹنور کے دواخانے میں زیر علاج تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے عادل آباد
کے رمس ریفر کیا تھاآج صبح جب دواخانے میں شریک دیگر مریضوں کے رشتہ دار نے دیکھا کہ دواخانے کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ بابداخلہ‘ مین انٹرنس پورٹیکو کے لئے بنائی گئی چھت پر پڑا ہوا یہ شخص خون میں لت پت درد و کراہ سے تڑپ رہا تھا دیگر منزلوں کے وارڈس میں شریک مریضوں کے افراد خاندان نے اس شخص کی ویڈیو بناکر وائرل کی تب یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔واقعہ کی اطلاع دواخانے کے عملہ اور ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر بلرام نائیک کو ملتے ہی انھوں نے دواخانے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فوری طور پر فائر برگیڈ کے عملہ کو طلب کرلیا گیا فائر برگیڈ کے عملہ نے شدید طور پر زخمی مریض کو نیچے اُتارا جس کی حالات تشویشناک بتائی گئی ہے ۔مریض کے تیسری منزل کے ایمرجنسی وارڈ سے پہلی منزل کے بابداخلہ مین انٹرنس کی چھت پر مشتبہ
حالت میں پائے جانے پر کئی پر ایک شک و شبہات پیدا ہورہےوہیں ایسا بھی سمجھا جارہا ہے کہ آیا اس مریض نے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ہے یا کسی نے ڈھکیل دیا یا پھر اتفاقی طور پر گر پڑا۔واقعہ کی اطلاع پرعادل آباد پولیس نے دواخانے پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا