حیدرآباد: لنگر ہاوز میں واقع 400 سال پرانی قطب شاہی مسجد کے مینارپر بجلی گرنے سے نقصان

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد: لنگر ہاوز میں واقع 400 سال پرانی قطب شاہی مسجد کے مینارپر بجلی گرنے سے نقصان
حیدرآباد:۔24؍جولائی
(زین نیوز )
ریاست کے بشمول حیدر آباد اور اس کے مضافات میں گذشتہ چار دن کی مسلسل بارش کے بعد کل اتوار اور آج پیر کو صبح سے شام تک موسم خوشگار دیکھاگیا تاہم آج شام موسم میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھی گئی ہلکی سی بارش‘ خوفناک بجلی کی کڑک کے ساتھ موسلادھار بارش نے عام زندگی کو متاثر کردیا ۔
دارلحکومت حیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں سے گرج و چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے آ ج بارش کے دوران لنگر ہاوزمیں واقع400 سال پرانی قطب شاہی دور کی مسجد پر بجلی گرنے سے پیر کی شام مینار کو نقصان پہنچا اور مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور برقی آلات کو نقصان پہنچایا۔
مقامی لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ شدید بارش اوربجلی گرنے کے دوران پیش آیا جب مصلیوںنے مسجد پر گرج چمک کے ساتھ گرجنے کی آواز سنی اور چند منٹ بعد مینار سے پلاسٹر زمین پر گر گیا۔
مسجد کا معائنہ کرنے والے انتظامی کمیٹی کے ارکان نے محسوس کیا کہ ایمپلی فائر اور وائرنگ جیسے برقی آلات کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور انہیں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔
واقعہ کی اطلاع پرکاروان کےمجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے بعد میں مسجد کا دورہ کیا اور انتظامی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔ انہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے عہدیداران سے نمائندگی کا تیقن دیا ۔
انہوں نے بتایا کہ صدر کل ہندمجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی نمائندگی پر  تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں اس قطب شاہی مسجد کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 25 لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔ تعمیراتی اور مرمتی  کاموں کا بہت جلد آغاز عمل میں آئے گا