Rain Hyd

تلنگانہ میں جمعرات تک شدید بارش، مرکزی محکمہ موسمیات کا ریڈ الرٹ جاری

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ میں جمعرات تک شدید بارش، مرکزی محکمہ موسمیات کا ریڈ الرٹ جاری
خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی اور طوفانی صورتحال 
حیدرآباد:۔25؍جولائی
(زین نیوز)
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے منگل کو ریاست تلنگانہ کے لیے جمعرات تک ‘ریڈ الرٹ جاری کیا۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ناگارتنا نے زیڈ این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ 4-5 دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے
تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآبا میں گزشتہ شام سے زبردست گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے حیدرآباد کو پانی پانی کردیا رات دیر گئے تک بھی ٹریفک نظام مفلوج رہا ، کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، حسین ساگر سے زائد پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔گزشتہ دو مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے
۔ ٹکسال کی ایک رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کو بھی شدید بارش کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے نتیجے میں پیر کے روز ٹریفک میں خلل اور پانی جمع ہونے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ خلیج بنگال کے اوپر  ایئر سائیکلونک سرکولیشن زور پکڑتا چلا گیا۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی اور طوفانی صورتحال کے باعث بنی ہے
آئی ایم ڈی کے مطابق، حیدرآباد کے تمام چھ زونز بشمول چارمینار، خیرت آباد، کوکٹ پلی، ایل بی نگر، سکندرآباد اور سیر ی لنگم پلی میں آج بھاری بارش کی توقع کی جاسکتی ہے۔
تلنگانہ کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 25 جولائی کو تلنگانہ میں مشرقی اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور ملحقہ اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے ریاست کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں رہائشیوں کو شدید بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تین دن تک بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
 حیدرآباد میٹرولوجیکل سینٹر کے ڈائریکٹرناگارتنا نے کہا کہ نہ صرف تلنگانہ میں بلکہ محکمہ نے آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا اور گوا سمیت کئی دیگر ریاستوں میں بھی بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس کے بعد سسٹم کے مغرب کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور 28 جولائی کے بعد بارش میں کمی واقع ہوگی
تلنگانہ میں جاری مسلسل بارش کے درمیان گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے کمشنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے اوقات میں گھر کے اندر ہی رہیں اور کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کمشنر نے ایک ٹویٹ میں کہ "شہر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ مانسون ایمرجنسی ٹیمیں اور ڈی آر ایف ٹیمیں اور جی ایچ ایم سی کے تمام افسران پانی کے جمود(ٹھہراؤ) کو صاف کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ لوگوں سے گھر کے اندر رہنے کی درخواست کریں۔ 21111111 کے ذریعے جی ایچ ایم سی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
مانسون ایمرجنسی ٹیموں نے ریاست کے ایل بی نگر زون کے حلقوں 1 سے 5 کے کئی مقامات پر جمع ہوئے پانی کو صاف کیاگیا ہے۔