حیدرآباد:شکایت کی عدم یکسوئی پر جی ایچ ایم سی دفتر کی میز پر سانپ چھوڑنے کا واقعہ
حیدرآباد:۔ 26 جولائی
( زین نیوز بیورو)
تلنگانہ کی دارلحکومت حیدر آباد میں بارش نے تباہی مچادی۔ پانچ دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پانی داخل ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے عام زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے دوسری جانب سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ سانپ بھی داخل ہورہے ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعہ الوال علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں بارش کے پانی کے ساتھ سانپ کے داخل ہونے کے بعد سانپ کو دیکھ کر مکان موجود افراد پریشان ہو گئے۔گھر کے ایک فرد سمپت کمار نے بارش کے پانی کے ساتھ گھر میں سانپ آنے کی شکایت جی ایچ ایم سی حکام سے کی۔
لیکن شکایت کے 6 گھنٹہ بعد بھی جی ایچ ایم سی عملہ نے اس کی یکسولی نہیں کی۔ جس کے بعد سمپت کمار نے اپنا صبر کا پیمانہ کھو دیا اور اس وقت نو جوان کو غصہ آ گیا اس نے سانپ کو الوال جی ایچ ایم سی وارڈ آفس لے آیا۔
اس نے سانپ کو دفتر میں میز پر سانپ پھینک کر حکام کے رویہ کے خکاف احتجاج کیا۔
نوجوان کی اس حرکت سے کچھ دیر کے لئے دفتر میں ہلچل مچ گئی۔نوجوان اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں میں سانپ کو لیکر بحث و تکرار ہوئی
بلدی حکام پر تنقید کرتے ہوئے سمپت کمار نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی معاملات کو وقت پر حل نہیں کیا اور یہ بھی الزام لگایا کہ حکام کی جانب سے صفائی کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا ہے جب کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت ہے
اس واقعہ کی ویڈیو میں جی ایچ ایم سی دفتر میں ایک میز پر سانپ کو رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔