کولکاتا21؍فروری
نمائندہ خصوصی
مغربی بنگال پولیس نے ڈرگس معاملے میں گرفتار پامیلا گوسوامی کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا، کولکاتا کی این ڈی پی ایس عدالت نے سنوائی کے بعد پامیلا کو 25 فروری تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔واضح رہے کہ پولیس نے بی جے پی کی خاتون لیڈر کو 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہےپامیلا گوسوامی جو مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کی بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جنرل سکریٹری ہے عدالت سے جیل منتقلی کے دوران پامیلا نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ اس معاملے میں سی آئی ڈی جانچ چاہتی ہیںانھوں نے کہاکہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی اور پارٹی رہنما راکیش سنگھ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔پامیلا گوسوامی نے راکیش سنہا کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے رکن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار ترنمول کانگریس اور کولکاتا پولیس ان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔پولیس عہدیداروں کے مطابق پامیلا گوسوامی کو جمعہ کو ان کی کار میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوکین لے کر جارہی تھیں پولیس کافی وقت سے پامیلا کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی