مند ر کی اراضی پجاری نے دھوکہ سے اپنے نام رجسٹریشن کروالی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 21 / فروری
نمائندہ خصوصی
ریاست آندھر اپردیش کے ضلع گنٹور کے منگل گری منڈل میں پیش آ ئے حیرات انگیز واقعہ میں ایک پجاری نے مندر کی اراضی کو اپنے نام کر واتے ہو ئے پٹہ پاس بک بنوالیا۔ طو یل عر صہ کے بعد اس واقعہ کا مندر کمیٹی کو علم ہوا ۔ تفصیلات کے مطا بق منگل گری منڈل کے موضع میں واقع و ینو گو پال سوامی کی مندر کی سر وئے نمبر 14 کے تحت واقع 13.20 اراضی ہے ۔اس میں سے 3.40 ایکراراضی کو کاشت کر نے کی مند ر کمیٹی نے پجاری کو اجازت دی تھی تاہم پجاری این کر شنا مورتی نے اس کا فائدہ اُ ٹھاتے ہو ئے ۔1998 ءمیں اس کاشت کے لئے فراہم کر دہ اراضی کو اپنے نام کر نے کی درخواست داخل کی اور اس وقت کے تحصیلدار نے 1.71 اےکر اراضی کو مند ر کے پجاری کے نام پٹہ پاس بک بھی جاری کر دی ۔اس زمین کی مو جودہ قمیت تقر یباََ4 کروڑ تک بتا ئی جا رہی ہے ۔ کچھ دنوں قبل منادر کے نام مختص ا راضی کوریگولائیز آن لائن اندراج کروانے کے لئے مند ر کے اے او نے در خواست داخل کی تب انھیں اس بات کا علم ہوا کہ مند ر کی جملہ اراضی میں سے 1.71 ہےایکڑ اراضی مندر کے پجاری کے نام منتقل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے پجاری سے سوال کےااُ س پر انہوں نے اس اراضی کو اپنے نام کرلینے  کا اعتراف کیا اور اپنے نام پر مو جود پٹہ پاس بک کمیٹی کے حوالے کیا۔ تحصیلدار جی وی رام پر ساد نے مکمل تحقیقات کے بعد اس پٹہ پاس بک کو منسوخ کر دیا