gaddar

سرکاری اعزاز کے ساتھ غدر کی آخری رسومات‘ حکومتی فیصلے کی مذمت

تازہ خبر تلنگانہ

سرکاری اعزاز کے ساتھ غدر کی آخری رسومات‘ حکومتی فیصلے کی مذمت

حیدرآباد7:۔/اگست
(زین نیوز)
انسداد دہشت گردی فورم کے کنوینر ڈاکٹر روونوتھلا شیشی دھر نیریاستی حکومت کے انقلابی شاعر غدر کی آخری رسومات پورے ریاستی اعزاز ات کے ساتھ ادا کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ پولیس اور شہری شہیدوں کی توہین ہے، جو نکسلائٹس (ماوسٹوں)کے خلاف اپنی لڑائی میں شہید ہوئے تھے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غدر ایک ایسا شخص تھا جس نے اپنے انقلابی گانوں کے ذریعہ ہزاروں نوجوانوں کو نکسل تحریک کی طرف موڑ دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کے خلاف بندوق اٹھانے والی نکسل تحریک نے ہزاروں پولیس عہدیداروں کی جانیں لی ہیں اور مزید کہا کہ نکسلیوں نے عام شہریوں اور قوم پرستوں پر بھی حملہ کیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کاغد جیسے شخص کی رسمی طور پر تدفین کرنے کا فیصلہ کیاجس نے نوجوانوں کو اپنے لٹریچر کے ذریعے ملک دشمن بنا کر جمہوری نظام کے خلاف جنگ چھیڑ دی جوانتہائی قابل مذمت ہے

اور مزید کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ پولیس شہدا کی قربانیوں کی توہین ہے اور ان لوگوں کی قربانیوں کو جنہوں نے جمہوریت کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسندوں کو ریاستی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرنی چاہئے کیونکہ پولیس شہدا کے ارکان خاندان اس فیصلہ سے سخت پریشان ہیں۔ وہ چاہتے تھے کہ پولیس آفیسرس اسوسی ایشن حکومت کے اس مذموم فیصلے پر اپنا منہ کھولے۔