حیدرآباد:روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان کا انتقال
حیدرآباد: ۔7؍اگست
(زین نیوز )
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جا ئیگی کہ روزنامہ سیاست حیدرآبادکے منیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان، انقلابی شاعر گلوکار غدر کی آخری رسومات کی یاترا کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وہ تقریباً 62 برس کے تھے۔
۔ نماز جنازہ آج8 اگست بروز منگل بعد نماز فجر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گی اور تدفین آخرت منزل دارالسلام روڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان جناب اصغر علی خان اور جناب فخر علی خان شامل ہیں۔وہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے خالہ زاد بھائی تھے۔
تفصیلات کے مطابق ظہیرالدین علی خان انقلابی شاعر و گلوکار آخری رسومات میں شرکت کے لئے پہنچے تھے اور آخری رسومات کی یاتراکے آغاز سے ہی ڈی سی ایم ویان میں موجود تھے ۔یاترا کے دوران بے چینی محسوس کرنے لگے ویان سے اترنے کی کوشش میں وہ بھیڑ کے درمیان گر پڑے۔ تب بھگڈر مچ گئی اسی دوران ظہیر الدین علی خان کودل کا دورہ پڑا
پولیس نے بھگدڑ مچنے کے بعد ظہیرالدین علی خان کوبوئن پلی کے سوچترا میں واقع رش ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ الوال مہابودھی اسکول میں جہاں غدر کی آخری رسومات منعقد کی جانی تھیں وہاں ایک بڑا ہجوم تھا
لوگ اپنے پسندیدہ فنکار کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔بڑی تعداد میں پہنچے غدر کے پرستاروں نےا سکول میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔
مرحوم ایک ملنسار شخصیت کے طور پر جاننے جاتے تھے صحافتی برادری اوران کے دوست اور ساتھی پیار سے والے ‘ظہیر بھائی پکارتے تھے،۔
ظہیرالدین علی خان کے انتقال سے جڑواں شہروں میں صحافتی برادری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ شاعر گلوکار غدر اور ظہیر الدین علی خان کی بہت گہری دوستی تھی۔ظہیر الدین علی خان نے غدرکے ساتھ ساتھ بہت سے مباحثوں اور پروگراموں میں شرکت کی۔
دونوں دوستوں نے ایک ساتھ کئی ا سٹیج شیئر کیے ہیں۔غدرکے مداحوں کا کہنا ہے کہ ظہیرالدین علی خان جنہوں نے عزیزدوست کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی اپنے دوست کو کھونے کے غم میں دل کا دورہ پڑا۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر نے کہا کہ ان کا بے وقت انتقال اردو صحافت کے لیے ایک ‘ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ نے ظہیرالدین علی خان کے ساتھ اپنی وابستگی اور تلنگانہ تحریک کے دوران ان کے کردار کو یاد کیا
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرالدین علی خان نے مسلسل ملک کی ترقی کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے نہ صرف صحافت بلکہ اردو میڈیم طلباء کو وظائف کے ذریعے بھی ان کی شراکت کو یاد کیا۔