گوداوری ندی کے پل سے لٹکتے ہوئے 13 سالہ لڑکی نے 100 ڈائل کرکے خود کو بچایا
سوتیلے باپ نے گوداوری ندی میں دھکیل دیا
گنٹور:۔8؍اگست
(زین نیوز )
ایک طرف جان جانے کا خوف، دوسری طرف گوداوری میں بہنے والی ماں و بہن کا درد، گھٹاٹوپ اندھیرے میں پل پر لٹکی ہوئی۔ بچ جائے گی یا نہیں اس کا کوپتہ نہیں۔ ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو ہر کس و ناکس زندگی کی امید چھوڑ دیتا ہے!
لیکن۔۔۔ ایک 13 سالہ لڑکی جس نے ایسے نازک حالات میں بھی حوصلہ نہیں ہارا بلکہ اس نے پامردی کا مظاہر کرتے ہوئے 100 ڈائل کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی۔
آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 13 سالہ لڑکی کو اس کے سوتیلے باپ نے دریائے گوداوری میں ڈھکیل دیا جس کے بعد وہ تقریباً آدھے گھنٹے تک پائپ سے لٹکتی رہی۔
مگر ہمت نہیں ہاری اور موبائل سے 100 نمبر پر پولیس کو کال کرکے خود کی جان بچالینے میں کامیاب رہی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی پلاسٹک کے پائپ سے لٹکی ہوئی تھی۔
پولیس بھی اس لڑکی کی تاریک اور آوازوں کے ساتھڈھاریں مارتے پانی میں بہادری دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پولیس فوری طور پر لڑکی کو وہاں سے باہر لے گئی۔ فی الحال فرار ملزم سوتیلے باپ کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی کا نام کیرتناہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے اتوار کی صبح اسے، اس کی ماں پپلا سوہاسینی (36) اور بہن جرسی (1) کو گوداوری ندی میں ڈھکیل دیا تھا۔ ملزم نے پل پر سیلفی لینے کے بہانے اس گھناونی واردات کو انجام دیا۔
حادثے میں ماں اور بہن نہیں ملیں تاہم 13 سالہ لڑکی کیبل کا پائپ پکڑ کر لٹک کر اپنی دلیری اور سوجھ بوجھ سے خود بچا لینے میں کامیاب رہی۔
دراصل الوا سریش نامی ملزم کیرتنا کے ماں کا لیو ان پارٹنر تھا۔ جب ملزم نے اسے پل سیڈھکیل دیا تو کیرتنا پل کے پاس ایک پلاسٹک کیبل کے پائپ کے پاس گر گئی اور تقریباً آدھے گھنٹے تک اس سے لٹکی رہی
وہ ایک ہاتھ سے پائپ پکڑے بیٹھی تھی۔ نیچے تیز دریا بہہ رہا تھا۔ پھر اس کی نظر جیب میں رکھے موبائل پر پڑی۔ اس نے جلد از جلد اپنا موبائل نکالا اور 100 ڈائل کیا اور پولیس سے مدد مانگی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ہائی وے موبائل کے اہلکاروں نے مل کر لڑکی کو بچایا
پولیس کے مطابق معاملہ 6 اگست کا ہے۔ صبح 3:50 بجے ایک لڑکی نے اپنی ماں، بہن اور خود کو مقامی راولاپلیم گوتمی پل سے بچانے کے لیے DAIL 100 کو فون کیا۔
ہم صبح 4 بجے تک موقع پر پہنچ گئے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا، ایک لڑکی خطرناک حالت میں پل کی پائپ لائن سے چمٹی ہوئی پائی گئی
لڑکی کو بچانے کے بعد اس سے معلومات مانگی گئیں جہاں اس نے بتایا کہ اس کا نام لکشمی کرتنا ہے۔ آسامی سریش جو اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہے، انہیں راجمندری لے گیا اور جب وہ راولاپلیم پل پر کار میں تھے
اس نے سیلفی لینے کے بہانے اسے اور اس کی ماں اور بہن کو دھکا دیا۔ پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ایک کشتی کی مدد سے گوداوری میں لڑکی کی ماں کی تلاش کر رہی ہے اور دوسری ٹیم ایس آئی راولاپلم کی ہدایت پر ملزم کو پکڑنے کیلئے تلاش کر رہی ہے جو مفرور بتایاگیاہے۔
