Kicked by ex mla

جھارکھنڈ :بی جے پی لیڈر نےمسلم نوجوان کولا ت مارنے کے بعد تھوک چاٹنے پر مجبور کیا۔ویڈیو وائرل

تازہ خبر قومی
جھارکھنڈ :بی جے پی لیڈر نےمسلم نوجوان کولا ت مارنے کے بعد تھوک چاٹنے پر مجبور کیا۔ ویڈیو وائرل
لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
رانچی: ۔8؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
جھارکھنڈ کے جرمونڈی سے تعلق رکھنے والےبی جے پی کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی دیویندر کنور کا ایک نوجوان کو لات مارنے اوراپنا تھوک چاٹنے اور ناک رگڑ نےکے لئے مجبور کیا اور نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروائے
یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی ہے۔توصف نامی نوجوان پر مبینہ طور پر قریبی ندی میں نہانے والی خواتین کی مبینہ ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےبی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کو نوجوان کولات مارنے اور گالیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جب اس کے حکم کی تعمیل نہیں کرتا ہے
تو اس کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھا رکن اسمبلی اسے پوری طاقت سے لات مارتا ہے جس سے نوجوان درد سے کراہتا ہو گر پڑتاہے۔اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ بی جے پی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس واقعہ کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔توصیف کو لات مارنے کا اعتراف کرنے والے بی جے پی رہنما کنور نے دعویٰ کیا کہ اگر اس نے ملزم کو سزا نہ دی ہوتی تو ہجوم اسے بری طرح زدوکوب کر سکتا تھا اور اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

https://twitter.com/Delhiite_/status/1688794541778952194

لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ قدم وہاں موجود مقامی لوگوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ملزم کا دادا پاس ہی پھلوں کا اسٹال لگاتا تھا۔ کنور نے بتایا کہ پنچایت کے بعد وہ توصیف کو اپنی جان کے خطرے کے خوف سے گھر لے گئے۔
 دیویندر کنور نے دعویٰ کیا کہ مقامی لوگوں نے توصیف کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا اور اس سے اس معاملے پر پنچایت (گاؤں کی کونسل میٹنگ) کرنے کو کہا ایم ایل اے دیویندر کنور نے خود ایک پرہجوم میٹنگ میں اپنی عدالت لگائی
دیویندر کنور 2019 میں جارمنڈی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار تھے لیکن ہار گیا۔ اس سے پہلے وہ اسی حلقہ سے 1995 میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور 2000 میں بی جے پی کے ذریعہ ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔