بی جے پی لیڈر کے گھر چار افراد کی خودکشی

تازہ خبر قومی

سیکر (راجستھان): 22؍فروری
زین نیوز
راجستھان ریاست کے سیکر ضلع میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر مدن لال سینی کےخاندان کے چار ارکان نےخودکشی کرلی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدن لال سینی کے اہل خانہ میں سے ایک نوجوان بیٹے کی حالیہ دنوں میں موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد سے پوراخاندان ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار تھا۔خیال کیا جاتاہے کہ خاندان کے سب سےچاہیتےجواں سال بیٹے کی موت کووہ برداشت نہیں کرپارہےتھےاسی تناؤکے بیچ انہوں نے یہ انتہائ قدم اٹھایاہوگا ۔خودکشی کرنےو الوں کی ہنمومان پرساد‘ اسکی اہلیہ تارا‘ دو بیٹیاں انو‘ اور پوجا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ان تمام نے ایک ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ہنومان پرساد سینی بی جے پی کے سابق ریاستی صدر مدن لال سینی کے بھتیجے ہیں ۔ خودکشی سے قبل ہنومان پرساد نے ایک سوسائیڈ نوٹ چھوڑا جس میں لکھا کہ بڑے بیٹے کی موت کے بعد گھر افراد کواب جینے کی کوئی آروز نہیں بچی تھی اور اپنے بیٹے کے بغیر رہنا مشکل محسوس ہو رہا تھا ۔واقعہ کی اطلا ع صنعت نگر پولیس مقام واردات پہنچی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کنور راشٹر پردیپ نے بھی مقام واردار پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں ۔چاروں کی نعشوں کو سیکر کے شری کلیان سرکاری اسپتال بغرض ۔پوسٹ مارٹم منتقل کردیدا۔ پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا