explosion-at-illegal-cracker-manufacturing

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، کئی مکانات کو نقصان

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، کئی مکانات کو نقصان
 جسم کے اعضاء قریبی چھتوں پر گرے
 کولکتہ :۔27؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں اتوار (27 اگست) کی صبح پٹاخے کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا ۔ اس میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
 پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ صبح 10 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب کولکتہ سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں دت پوکر تھانہ علاقے کے تحت نیل گنج کے موشپول علاقے میں ایک پٹاخے کی فیکٹری میں کئی لوگ کام کر رہے تھے۔
کولکتہ پولیس نے بتایا کہ اب تک 5 لاشیں ملی ہیں۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ لوگوں کے چیتھڑے محلے کی چھتوں پر گر گئے۔ تاہم ملبے میں بم ہونے کے خدشے کے پیش نظر پولیس کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے۔
مشرقی مدنی پور میں بھی دھماکہ ہوا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اب تک چھ لاشیں ملی ہیں۔ دھماکے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مئی میں مشرقی میدنی پور ضلع کے ایگرا میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں اسی طرح کے دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
گھر مکمل طور پر تباہ ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب تک آٹھ اموات ہو چکی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
دتہ پوکور تھانے کے تحت نیل گنج پھندی کے نیل گنج گرام پنچایت علاقے کے موشپول پچھمپاڈا میں ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد اینٹوں سے بنا سیمنٹ کا مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔