woman-dragged-kicked-in-public

مدھیہ پردیش: بھوکے بچے کے لیے دودھ مانگنے پر ایک خاتون کو گھسیٹ کر لاٹھیوں سے پیٹنے کا شرمناک واقعہ

تازہ خبر قومی
مدھیہ پردیش: بھوکے بچے کے لیے دودھ مانگنے پر ایک خاتون کو گھسیٹ کر لاٹھیوں سے پیٹنے کا شرمناک واقعہ
ویڈیو وائرل، تین افراد گرفتار
ساگر :۔یکم؍ستمبر
(زین نیوز ڈیسک)
دنیا میں جہاں انسان کا انسانیت سے رشتہ ٹوٹتا جارہا ہےوہیں ائے دن کوئی نہ کوئی واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آرہا ہے انسانیت روز بہ روز دم توڑتی جارہی ہے ۔
مدھیہ پردیش کے ساگر شہر میں ایک ہوٹل کے عملے نے اپنے بھوکے بچے کے لیے دودھ مانگنے پر دن دیہاڑے ایک عورت کو بے دردی سے پیٹا۔
سوشل میڈیا پلٹ فارم پر ایک جمعرات کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں ایک خاتون کو بس اسٹینڈ پر واقع ایک ہوٹل کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا پیٹا گیا تھا۔ایک سینئر پولیس عہدیدارنے بتایا کہ وہ بظاہر بے ہوش تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عورت کو گھسیٹا گیا لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور چہرے پر لات ماری گئی یہاں تک کہ اس کا پانچ ماہ کا بچہ قریب ہی زمین پر پڑا تھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوکیش سنہا نے بتایا کہ پروین رائکوار (26)، وکی یادو (20) اور راکیش پرجاپتی (40) کو جمعرات کو گوپال گنج پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت لے جاتے ہوئے سڑک پر پریڈ کروائی اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کی درمیانی رات کو پیش آیا۔ب
تایا جاتا ہے کہ ادھیڑ عمر خاتون بس اسٹینڈ پر واقع کینٹین سے دودھ خریدنے گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کچھ ہوا اور کینٹین میں موجود تین آدمیوں نے اس کی پٹائی کی۔
ویڈیو میں اسے رحم کی بھیک مانگتے اور ‘بھیا.. بھیا’ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آس پاس کے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ اسے نہ مارے۔ساگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری نے دعویٰ کیا کہ عورت بے ہوش دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے۔