فکری طور پر دیوالیہ بی جے پی کے جوکر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں
رضاکار فلم کے معاملے کو سنسر بورڈ کے علم لائیں گےکے ٹی آر کی یقین دہانی
متنازعہ فلم رضاکار‘ کے ٹیزر پروزیرآئی ٹی کے ٹی آر کا ٹویٹ
حیدرآباد:۔19/ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی راماراؤنے بی جے پی لیڈر گڈور نارائن ریڈی کی طرف سے تیارکردہ متنازعہ فلم”رضاکار“کی سخت مذمت کی ہے۔
1948 میں ہند یونین میں سابق حیدرآباد ریاست کے انضمام پر مبنی فلم کے ٹیزر نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ ٹیزر دیکھنے والے ناظرین، مذہبی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے فلم پر سخت اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے تاریخ کو مسخ کرنے پر تنقید کی ہے۔
جب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک صارف نے وزیر کے ٹی آر، ڈی جی پی انجنی کمار اور دیگر کو ٹیگ کیا کہ فلم کی ریلیز اور ٹیزر کو بھی روکا جائے کیونکہ اس سے برادریوں کے درمیان نفرت پیدا ہوتی ہے، کے ٹی آر نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا،”کچھ فکری طور پر دیوالیہ بی جے پی کے جوکر ہیں۔
Some intellectually bankrupt jokers of the BJP are doing their best to instigate communal violence and polarisation for their political propaganda in Telangana
We will take up the matter with censor board and also the Telangana police to ensure that the law & order situation of… https://t.co/a7DETpVGKP
— KTR (@KTRBRS) September 18, 2023
اپنی خود غرضانہ سیاست کیلئے تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم رضاکار فلم کے معاملے کو سنسر بورڈ کے علم لائیں گے۔
تلنگانہ پولیس بھی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔”۔انہوں نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کا عزم بھی کیا۔
ایک اور ٹی آر ایس لیڈر کرشنک نے کہا کہ چونکہ پروڈیوسر بی جے پی لیڈر ہے اس لیے ایجنڈا واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہند کے پاس اس منصوبے کے لیے کوئی اشتہار نہیں ہے کیونکہ انہوں نے تلنگانہ کے لیے صفر کام کیا ہے اس لیے انھوں نے ان انتخابات کے لیے "رضاکار” میں پیسہ لگایا ہے
فلم کا ٹیزر، بظاہر "کشمیر فائلز” اور "دی کیرالہ اسٹوری” کے خطوط پر ایک پروپیگنڈا فلم ہے، خاص طور پر پرتشدد پایا گیا۔ بی جے پی کے ایک رہنما گڈور نارائن ریڈی کی طرف سے پروڈیوس کردہ یہ فلم 1948 میں نظام کی حکومت والی حیدرآباد کی سابقہ ریاست کے انضمام پر مبنی ہے