مولانا غیاث احمد رشادی بانی منبر ومحراب فاوءنڈیشن انڈیا کا سہ روزہ ضلع نظام آباد دورہ
نظام آباد:۔19؍ستمبر
(پریس نوٹ)
حافظ وقاری سیدرضوان اسعدی ترجمان منبر ومحراب فاوءنڈیشن تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب عظیم مفسرقرآن، سو سے زائد کتابوں کے مصنف، غمخوار قوم وملت ومفکر ملت حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ صدر صفا بیت المال انڈیا، وبانی منبر ومحراب فاوءنڈیشن انڈیا ملک کے بدلتے حالات کی بناء پر ملک گیر سطح پر امت میں اصلاح وانقلاب کی ضامن شعور بیداری مہم کے لئے سفر کررہے ہیں،
قبل ازیں مولانا نے ملک مختلف ریاستوں کے مختلف اضلاع ومقامات کیرانہ، دیوبند، سہارنپور، سورت، دہلی، بنگلور، گلبرگہ، ہمناآباد، بیدر، مناکھیلی، عادل آباد، آصف آباد، نرمل اور کریم نگر کا دورہ کئے ہیں،
مولانا ان اسفار میں پندرہ نکات کا مقصد اکابر علماء حضرت مولانا احمد خانپوری صاحب، حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب، حضرت مولانا ابوالقاسم نعمانی صاحب، حضرت مولانا سفیان قاسمی صاحب، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی خدمت میں پیش کیا،
سبھی اکابر نے ان نکات کو وقت اور ملت کی ضرورت قراردیا، اسی ضمن میں حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب مدظلہ 22/23/24 ستمبر 2023 جمعہ ہفتہ اتوار کو ضلع نظام آباد کے مرکزی منڈلس ومقامات بودھن آرمور باباپور بھیمگل کا دورہ کرتے ہوئے شہر نظام آباد میں 24 ستمبر بروز اتوار صبح 10:30 بجے بمقام لمرافنکشن ہال نظام آباد میں منعقد ہونے والے مرکزی اجلاس سے مخاطب ہوں گے
، یہ اجلاس شہر کے موءقر عالمِ دین حضرت مولانا خضر احمد خان صاحب مدظلہ ناظم ادارہ انوار المدارس نظام آباد کی نگرانی میں ہوگا، نیز شہر کے دیگر معزز علمائے کرام مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوں گے، اس موقع پر شعلہ بیاں مقرر حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب قاسمی صدر منبر ومحراب فاوءنڈیشن یوپی کا بھی خطاب ہوگا، اور مولانا سیدرضوان اسعدی پندرہ نکات کی ترجمانی کریں گے،
جلسہ کی نظامت شہر کے نوجوان عالمِ دین مولانا ارشدعلی قاسمی امام وخطیب مسجد حمیدہ نظام آباد فرمائیں گے، شہر نظام آباد کے جمیع علماء کرام، ائمہ کرام ، ذمہ داران مساجد، ڈاکٹرس، ٹیچرس، اور نوجوانان ملت کے علاوہ عامة المسلمین سے پُر خلوص گزارش ہیکہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر امت کے تئیں اپنی فکر وبیداری کا ثبوت دیں،
