اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن فہیم الدین کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد:۔25؍ستمبر
(زین نیوز)
پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن تلنگانہ یونیورسٹی نظام آبادکے صحافتی اعلامیہ کے مطابق سنئیر جرنلسٹ فہیم الدین (محمد فہیم الدین ترک)ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم سینئر ترین معتمد مرکزی مسلم کمیٹی متوطن رنجہول بلدیہ ظہیر آباد ضلع سنگاریڈی ساکن پٹن چیرو کو اردو میں پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کا مستحق قرار دیا گیا۔ جنھوں نے’’ تلنگانہ میں اردو صحافت اور مستقبل کے امکانات‘‘ کے زیر عنوان اپنا مقالہ پیش کیا۔
فہیم الدین نے یہ مقالہ پروفیسر اطہر سلطانہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی قلمبند کیا۔ 31؍ اگست 2023 کو تلنگانہ یونیورسٹی کے ہیو مانٹیز کا نفرنس ہال میں اوپن وائیوا منعقد ہوا۔ جس میں پروفیسرمحمد حشمت علی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ نے بحیثیت ممتحن حصہ لیا۔
اس اوپن وائیوا میں پروفیسر کنگیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ارونا کنٹرولر آف اگزامنیشن، ڈاکٹر گل رعنا صدر شعبہ اردو ڈاکٹر موسی اقبال اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد القوی چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز کے بشمول مختلف شعبہ جات کے پروفیسرس نے شرکت کی جن میں عتیق سلطان غوری، شعبہ کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر تروپتی و ڈاکٹرلکشمن شعبہ تلگو‘ ڈاکٹر جمیل وڈاکٹر پاروتی شعبہ ہندی کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر محمد عمران زین اسٹاف رپورٹر روزنامہ رہنمائے دکن جگتیال احمد علی خان اسٹاف رپورٹر نظام آباد، ،محمد صابر حسین، رپورٹرمٹ پلی، عبدالرحمن مٹ پلی، محمد عبد المصور رپورٹر بھیمگل ، حافظ محمد جلال الدین رپورٹر آرمور، حافظ محمد الیاس نامہ نگار کورٹلہ، محمد ظفر رپورٹر سیاست آرمور{نوید اقبال صدر بی آر ایس پارٹی مینارٹی سیل نظام آباد ِ،یوسف الدین خان چیف ایڈیٹر آئینہ نظام آباد،ضدر ضلع ایم آر پی ایس خواجہ معین الدین دیگر موجود تھے۔
فہیم الدین نے تمام سوالات کے نہ صرف جوابات د ئے بلکہ پروفیسر ایم یادگیری را جسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی کی طلبی پر ان کے چیمبر واقع اڈمنسٹریٹریٹو بلڈنگ پہنچ کر زبان تلگو میں اپنے مقالہ پر روشنی ڈالی اس پر رجسٹرار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اس مقالہ کو کتابی شکل دیں تاکہ ریاست کے اردو داں طلبہ ونوجوانوں کو مسابقتی وگروپس کے امتحانات کا مواد مل سکے ۔
را جسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی کے بشمول تمام شعبہ جات کے پروفیسرس نے مبارکباد دی۔ فہیم الدین گذشتہ36سال سے رہنمائے دکن سے وابستہ ہیں وہ فی الوقت اسوسی ایٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا شمار جناب سید وقارالدین کے بہ اعتماد رفقاء میں ہوتا ہے۔انہیں تلگوزبان میں اچھی خاصی مہارت حاصل ہے۔
تلگودیشم‘ سی پی آئی و سی پی ایم کے انتخابی منشور کاانہوں نے متعد د مرتبہ اردو میں ترجمہ کیا۔ علاوہ ازیں اے پی ایس آر ٹی سی‘ ٹی ایس آر ٹی سی اور محکمہ زراعت کے سالانہ بجٹ کا بھی وہ اردو میں ترجمہ کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ فہیم الدین ریاستی قانون سا ز اسمبلی میں گذشتہ 20سال سے بحیثیت اردو لنگویج انٹر پریٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپنی طویل صحافتی زندگی میں انہوں نے قومی وبین الاقوامی اور ریاستی سیاسی وسماجی اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیتوں سے انٹرویوز بھی لیاجنہیں صحافتی میدان میں کئی ایک سرکاری وخانگی ایوارڈز بھی ملے ان میں کارنامہ حیات‘ بیسٹ جرنلسٹ قابل ذکر ہیں۔

یہاں یہ بتا ناضروری ہے کہ فہیم الدین انڈر گریجویٹ تھے کہ رہنمائے دکن سے وابستہ ہوئے۔ اس کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے ککی ٹگری حاصل کی۔ساتھ ہی شنٹرل یونیورسٹی سے جرنلزم میں ڈپلومہ کیا۔اسی شوق کی بناپر پی ایچ ڈی کا تحقیقی مرحلہ بھی مکمل کیا۔