تازہ ترین اور معیاری خبروں کے لئے ضرور ملاحظہ کیجیے
نئی دہلی25؍فروری
(زین نیوزڈاٹ نیٹ ڈیسک)
ہندوستان اور پاکستان کشمیر کی متنازعہ سرحد پر فائرنگ بند کرنے پر راضی ہوگئے ہیں ہندوستان اور پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں جمعرات کی رات سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ آج جمعرات کو دونوں ممالک کے فوجی آپریشنل سربراہان نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے سرحد پر فائربندی پر رضامندی پر اتفاق کیایہ معاہدہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران طے پایا۔
دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام سیکٹروں میں صورتحال کا جائزہ لیا ایک مشترکہ بیان میں مزید بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے فوجی آپریشنل سربراہوں نے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایک دوسرے کے اُن خدشات پر تبادلہ خیال کرنے پر بھی اتفاق کیا جو امن کو خراب کر سکتے ہیں اور جو ہمالیہ کے خطے میں تشدد کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
ددنوں ممالک کےمابین ہاٹ لائن کا انتظام پہلے کی طرح جاری رہے گا اور کسی بھی غلط فہمی کو فلیگ میٹنگ کے ذریعے حل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2003 سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین کنٹرول لائن پر جنگ بندی نافذ ہے لیکن وقتا فوقتا پاکستان اس کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ کشمیر کے متنازعہ سرحدی علاقے میں حالیہ مہینوں میں اس طرح کی فائرنگ کا تبادلہ اکثر ہوتا رہا ہے