ایم ایل سی کے ۔کویتا بال بال بچ گیں

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال25 ؍فروری
زین نیوز ڈیسک
چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ کی دختر و رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ دورہ جگتیال کے موقع پر جب وہ کنڈہ گٹو سے جگتیال جس کار میں سفر کررہی تھیں اس کاروں کے قافلے میں پچھلی کار کی اگلی کار سےٹکرا گئیں تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ حادثہ آگلی کار کے ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا جہاں قافلہ میں موجود پچھلی اس سےٹکرا گئی ۔ واضح رہے کہ رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا جگتیال ضلع کے ملیال منڈل میں واقع ہندوں کے مقدس مندر کنڈہ گٹو پر خصوصی پوجا کے لئے منصوبہ بندی کمیشن بوئن پلی ونود کمار کے ہمراہ دورہ پر تھیں ۔
درشن کے بعد جب و ہ واپس ہورہی تھیں کہ جگتیال منڈل کے موضع راجا رام پہنچنے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ۔اطلاع ہے کہ چپہ دنڈی حلقہ کے رکن اسمبلی مسٹرایس شنکر کی کار پیچھے سے ٹکرا گئی جو ان کے قافلہ میں شامل تھی۔