حیدرآباد:نشے میں دھت کانسٹبل نے مسلم نوجوان کو لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا
حیدرآباد: ۔22؍اکتوبر
(زین نیوز )
حیدرآباد کے چادر گھاٹ علاقہ میں ہفتہ کی دیر رات اس وقت شدید کشیدگی پھیل گئی جب مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں ایک پولیس عہدیدار نے ایک نوجوان کو لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔چادر گھاٹ پولیس اسیشن کے تحت رسول پورہ میں ایک کانسٹیبل کی بے دردی سے ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا
رسول پورہ کا رہائشی سمیع خان دو دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر کے قریب کھڑا تھا کہ ایک پولیس وین زوم ان ہوئی اور چیختے ہوئے آکر رک گئی۔
ایک پولیس عہدیدار جس کی شناخت چاری کے نام سے کی گئی تھی پولیس وین سے نیچے اترا اور سمیع پر لاٹھیوں کی بارش کردی جب اس شخص نے خود کو بچانے کی کوشش کی اور اس کانسٹیبل سے دور ہٹ گیا
https://twitter.com/KP_Aashish/status/1715937348410913064
جو اس کے پیچھے آیا اور مارتا رہا۔ جب اس شخص نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی تو کانسٹبل نوجوان کو دوڑاتا ہوا پٹنے لگا
مقامی لوگوں اور دیگر پولیس عہدیداروں نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کو روک دیا۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ کے وقت کانسٹیبل شراب کے نشے میں تھا اور نوجوانو کو بے دردی سے پیٹنے لگا ۔اس کے فوراً بعد چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہوگئی اور پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔
اعظم پورہ کے کارپوریٹر ابرار پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس کی کارروائی پر احتجاج کیا۔ کانسٹیبل کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔سینئر افسران نے تھانے کا دورہ کیا اعلیٰ افسران نے تھانے پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ واقعہ کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اس دوران مجلس اتحا د المسلمین کے ملک پیٹ سے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ نے بھی پولیس سے تحقیقات کر کے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔