Moulana PM Muzammil

مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی کی گاڑی حادثہ کا شکار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی کی گاڑی حادثہ کا شکار
ایک ساتھی جاں بحق ۔مولانا شدید زخمی
حیدرآباد:۔31؍اکتوبر
(زین نیوز)
جنوبی ہند کرناٹک کے مشہور و معرود مایہ نازعالم دین حضرت مولاناپی ایم مزمل رشادی والا جاہی ناظم ادارہ منبع الرشادو بنگلور آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطابق مولانا پی ایم مزمل صاحب مہاراشٹرکے پربھنی سے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد حیدرآباد ایئرپورٹ واپسی کے دوران کاماریڈی بائی پاس نیشنل ہائی  وئے پر  کار ڈی سی ایم کو اُوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوکر حادِثہ کا شکار ہوگئی
جس کی وجہ سے مولانا شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتاہے کہ منگل کی صبح 6 بجے حیدرآباد سے بنگلورو فلائٹ تھی گاڑی میں مولانا کے ہمراہ دیگر سات ساتھی سوار تھے جن میں سے ایک ساتھی ذبیح اللہ کی موت واقع ہوگئی ۔دیگر ساتھی بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں
 جنھیں کاما ریڈی کے ایک مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعدحیدرآبادکے ایک خانگی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاماریڈی کے علماء و حفاظ کرام اور مقامی عوام نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمولاناپی ایم مزمل رشادی صاحب اور ساتھیوں کودواخانے پہنچایا ۔
الحمدللہ حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب کاماریڈی تلنگانہ میں خیر وعافیت کے ساتھ زیر علاج ہیں کوئی فکر کی بات نہیں کامل صحت وسلامتی وتندرستی کے لے دعاؤں کی درخواست ہے
براے رابطہ مرزا حفیظ بیگ صاحب کونسلر 9912964129
منجانب محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی 9848787553