Maratha-reservation-protest

مہاراشٹر کے بیڑ میں دو ارکان اسمبلی کے مکانات نذر آتش 

تازہ خبر قومی
مہاراشٹر کے بیڑ میں دو ارکان اسمبلی کے مکانات نذر آتش 
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے حامیوں نے کئی گاڑیاں بھی جلا دیں
ممبئی:۔30؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے پیر کو بیڑمیں دوارکان اسمبی کے گھروں کو آگ لگا دی جبکہ شرد پوار کے دھڑے کے این سی پی کے دفتر کو بھی جلا دیا۔
مظاہرین نے بیڈ کے ماجلگاؤں میں ایم ایل اے پرکاش سولنکے کے گھر اور دفتر پر پتھراؤ کیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے یہاں درجنوں بائک اور کاریں بھی جلا دیں۔ اسی وقت، دیر شامبیڈ میں این سی پی کے ایک اور ایم ایل اے سندیپ کشر ساگر کے گھر کو بھی جلا دیا گیا۔
اس سال اگست سے مراٹھا ریزرویشن تحریک چل رہی ہے۔ ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے 11 دنوں میں 13 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔
این سی پی ایم ایل اے پرکاش سولنکے نے واقعے کے بارے میں کہا کہ جب حملہ ہوا میں اپنے گھر کے اندر تھا۔ تاہم میرے خاندان کا کوئی فرد یا ملازم زخمی نہیں ہوا۔
 ہم سب محفوظ ہیں لیکن آگ نے املاک کو بہت نقصان پہنچایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یہاں، منوج جارنگےجو مراٹھا تحریک کی قیادت کر رہے ہیںنے مراٹھا سماج سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی مراٹھا آج رات اور کل تک آتشزنی میں ملوث نہ ہو۔ میرے خیال میں کوئی اور اس تحریک کا فائدہ اٹھا کر اسے آگ لگا رہا ہے۔
ماجلگاؤں میں مظاہرین نے سٹی کونسل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں کافی نقصان ہوا ہے۔ مظاہرین نے جالنہ کے بدناپور تحصیلدار کے دفتر کو زبردستی تالا لگا دیا اور خاتون تحصیلدار کو باہر پھینک دیا۔ یہی نہیں، لینڈ ریکارڈ، نگر پنچایت اور پنچایت سمیتی کے دفاتر کو بھی تالے لگا دیے گئے۔
پرکاش سولنکے کے نام سے وائرل ہونے والے ایک آڈیو کلپ کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ اس آڈیو کلپ میں پرکاش سولنکے کو مبینہ طور پر منوج جارنگے پر تبصرہ کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔ منوج جارنگے نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی تھی۔
اس وقت مہاراشٹر حکومت نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے جارنگے سے 30 دن کا وقت مانگا تھا۔ جارنگے نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگلے 40 دنوں تک احتجاج نہیں کریں گے۔