سوریہ پیٹ26؍فروری
(زین نیوزڈاٹ نیٹ)
مسلم معاشرے میں آئے دن مسلم لڑکیوں کی غیر مسلم لڑکوں سے شادی یاپھر اس کے ساتھ راہ فراری اختیار کر نے کے واقعات تو معمول بن گۓ ہیں۔غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ شادی کے عبرتناک انجام جیسے واقعات بھی دیکھنے اور سننےمیں آیا کرتے تھے۔زمانے کی تبدیلی اور عیش وعشرت کی زندگی گزارنے کی چاہت میں وہ اندھی ہوتی جارہی ہیں ایسا فیصلہ لیتے وقت انہیں ماں باپ ، خاندان کی عزت کی فکر رہتی ہے اورنہ ہی اپنے مذہب کی۔مسلم لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ محبت میں ناکامی یا سرپرستوں کی جانب سے شادی کی اجازت نہ دینے پر خودکشی یا خود سوزی جیسا انتہائی قدم تک اٹھانے میں زرا برابر جھجھک تک محسوس نہیں کررہی ہیں۔
ایسی خبریں اخباروں اور سوشیل میڈیا کے زینت بن رہی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ تلنگانہ ریاست کے سوریہ پیٹ ضلع کے
کوداڑ منڈل میں پیش آیا جہاں ایک مسلم لڑکی نے جو غیر مسلم لڑکے کے دام الفت میں گرفتار تھی اپنے عاشق کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگاکرخود کشی کرلی۔ اس کے یہ دیوانہ قسم کا اقدام مسلم معاشرے کو جھنجوڑکر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ ضلع کے کوداڑ منڈل کے لکشمی پورم سے تعلق رکھنے والے 17سالہ اور 19سالہ لڑکا ولڑکی گذشتہ چند دنوں سے ایک دوسرے کے دام الفت میں گرفتار ہوۓتھے گذشتہ روز شام سے غائب ہوۓ ۔جس پر انکے گھر والوں نے‘ علحدہ علحدہ طور پر پولیس میں ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت در ج کرادئ۔
جن کی نعشیں ایک تالاب میں دستیاب ہوییں جنہوں نے افراد خاندان کی جانب سے شادی کی اجازت نہ دینے کے خوف سے موضع کے پیدا چیرو تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ آج صبح تالاب کے کٹے پر مارننگ واک کے دوران بعض افراد نےتالاب کے پاس کپڑےاور ایک بیاگ کوپایا۔
بیاگ میں دستیاب آدھار سے شناخت کے بعد اسکی اطلاع عام ہوئ۔ ان دونوں کا تعلق لکشمی پورم سے ہےاطلاع پر پولیس پدا چیرو تالاب پہنچ کرغوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی نعشوں کو برآمد کرلیا۔اس اقدام سے دو خاندانوں میں ماتم چھا گیا