جارحانہ بلے باز یوسف پٹھان اور تیز گیند باز ونئے کمار کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوش

تازہ خبر فلمی قومی

نئی دہلی26؍فروری
(زین نیوز ڈیسک)
ہندوستانی کرکٹ کے دو اسٹاڑ کھلاڑیوں نے آج ایک ہی دن کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیاہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اور 2011 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ونئے کمار نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔یوسف پٹھان نےاپنی سبکدوشی کی خبر اپنے ٹویٹر ہنڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعہ کی اور اپنی بہت ساری تصویریں شیئر کیں۔ وہیں تیز گیند باز ونے کمار اپنی سبکدوشی کی خبر اپنے ٹویٹر ہنڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعہ کی
یوسف پٹھان نے لکھا کہ ‘میں اپنے اہل خانہ، دوستوں، مداحوں، ٹیموں، کوچوں اور پورے ملک کا تمام تر تعاون اور محبت کے

لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔’یوسف پٹھان نے اپنے کیریئر میں 57 یک روزہ اور 22 ٹی-ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔
اس کے علاوہ یوسف نے 174 آئی پی ایل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔یوسف پٹھان نے 2007 کے ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں وہ عالمی چیمپیئن بھی بن گئے تھے۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی کھلاڑی نے عالمی کپ کے فائنل میں قدم رکھا تھا اور چیمپیئن کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
یوسف پٹھان نے حیدرآباد میں حال ہی میں ایک کرکٹ اکیڈمی بھی کھولی ۔واضح رہے کہ یوسف آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے تیز بھارتی بلے باز ہیں

کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے تیز گیند باز ونے کمار نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ‘آج داوانگیرے ایکسپریس 25 سال تک دوڑنے اور کرکٹ کی زندگی کے بہت سارے اسٹیشنوں کو عبور کرنے کے بعد آخر کار ریٹائرمنٹ کے نام کا ایک اسٹیشن آگیا ہے۔ جذبات کے ساتھ میں ونے کمار بین الاقوامی کرکٹ اور فرسٹ کلاس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ آسان فیصلہ نہیں ہے، تاہم ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایک وقت آتا ہے جہاں ایک دن اسے یہ فیصلہ لینا ہوتا ہے۔۔ اسطر ح ایک ہی دن دو اسٹار کرکٹر س نے اپنی سبکدوشی کا اعلان کردیا