Shaista Haneef

ہندوستان اور نیپال سرحد سے پاکستانی شہری ماں اور بیٹا گرفتار، تحقیقات جاری

تازہ خبر عالمی
ہندوستان اور نیپال سرحد سے پاکستانی شہری ماں اور بیٹا گرفتار، تحقیقات جاری
نئی دہلی:۔16؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
سیکوریٹی فورسز نے ہندوستان نیپال سرحد سے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ہندوستان نیپال سرحد پر تعینات بارڈر سیکوریٹی فورسز نے خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بہار کے کشن گنج ضلع سے غیر قانونی طور پر ہندوستان۔نیپال سرحد پار کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق خاتون کو معمول کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس بی کے مطابق، اس کی 41ویں بٹالین کے سیکوریٹی عہدیداروں نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک پاکستانی خاتون شائستہ حنیف کو بارڈر آؤٹ پوسٹ پر گرفتار کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس بی نے دونوں کو مزید تفتیش کے لیے کشن گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔
 ان کی عمر 62 سال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے شوہر کا نام محمد حنیف ہے۔ ساتھ ہی اس خاتون کے 11 سالہ بیٹے آریان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق سرحد پار کرتے وقت خاتون کو شناختی کارڈ دکھانے کو کہا گیا۔ لیکن، وہ اپنا شناختی کارڈ دکھانے سے قاصر تھی۔ اس کے بعد جب ایس ایس بی اہلکاروں کو خاتون پر شک ہوا تو اس کی تلاشی لی گئی۔
ساتھ ہی اس سے قبل بھی ایک پاکستانی خاتون کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ وہ پاکستان میں گہانمار اسٹریٹ، صرافہ مارکیٹ کراچی کے رہائشی ہیں
کشن گنج کے گل گلیہ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) راہول کمار نے کہاکہ پاکستانی شہریوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اب تک ہمیں ان کے ہندوستان میں داخلے کے سلسلے میں ان کے اصل مقصد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔”دریں اثنا، پولیس نے ان کے غیر قانونی داخلے کے سلسلے میں ایس ایس بی عہدیدارکے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔
 صرف پچھلے سال ایک پاکستانی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پنجاب کے اضلاع ترن تارن اور امرتسر میں پاکہ ہندوستانی سرحد کے قریب تین ڈرون اور 500 گرام ہیروئن کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا۔ اس کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔ بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے یہ جانکاری دی ہے۔