نائیجیریا27؍فروری
( زین نیوز ڈیسک)
مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔جہاں چند افراد پر مشتمل ٹولی نے بندوق کی نوک پر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی میں داخل ہوئےاورسکول انتظامیہ اور طالبات کو خوفزدہ کرکے317 طالبات کا اغوا ء کرلیا مغویہ تمام لڑکیوں کی عمریں دس تا تیرہ سال بتائی گئیں ہیں یہ واقعہ نائیجیریا کی جانفارا ریاست کے چیگوک میں پیش آیا اس واقعہ سے قبل اشرار کی ٹولی نے فوجی کیمپ اور چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا جس کا پولیس نے دعویٰ کیا ۔
شبہ کیا جاتا ہے کہ مغویہ لڑکیوں کو قریبی جنگلات کے علاقہ میں لےجایا گیا ہوگا۔پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کا اغاز کردیا تاکہ مغویہ طالبات کو انکے چنگل کو سے رہا کروایا جائے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا تھا اور 27 طلبا سمیت 42 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا
جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی 300 طلبا کو اغوا کرلیا گیا تھا۔اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر
مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغویہ طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔
2014 میں بھی بورنو ریاست کے چیگوک اسکول میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں 276 طالبات کا اغواء کرکے جنگل میں لے جایا گیا تھا تاہم پولیس نے اس وقت انکے چنگل سے آزاد کروایا تھا مگر اس میں سو طالبات کا کیا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔