جگتیال27؍فروری
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل مستقر پر وارڈ 6 میں مکان کے سامنے کھیلنے والے بچوں کو آوارہ کتوں نے17 معصوم بچوں پر حملہ کرکے شدید طور سے زخمی کردیا جنھیں جگتیال سرکاری دواخانے علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق رائیکل منڈل مستقر پر کچھ بچے اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتو ں نے اچانک بچوں پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا
بچوں کے علاوہ مرد وخواتین بھی کتوں کے حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی بچوں کی چیخ و پکار پر مقام افراد
جمع ہوگئے اور کتوں کو بھگا دیا ۔ رائیکل منڈل میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ آوارہ کتوں کے جھنڈ راہگیروں اور مسافروں پر اچانک حملہ آور ہو کر انہیں شدید طور پر زخمی کررہے ہیں، بالخصوص معصوم بچوں کا گلی محلے میں کھیلنا مشکل ہوگیا ہے۔