stealing-laptops-from-masjids

حیدرآباد : مساجد سے لیپ ٹاپ چوری کرنے والا نوجوان گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد میں مساجد سے لیپ ٹاپ چوری کرنے والا نوجوان گرفتار
حیدرآباد:۔25؍نومبر
(زین نیوز)
مسجد میں جب مصلیان سب نماز پڑھ رہے ہوں۔ تب بیگ میں رکھے ہوئے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی چوری کا ایک چور نے الگ ہی منصوبہ بنایا کئی مساجد میں لیب ٹاپس کی چوری کرنے کے بعد لیکن آخرکار پکڑا گیا۔ مصلیوں کے نماز کی ادائیگی کے دوران لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر مشتمل بیگس چور کا اصل ہدف تھے۔
تفصیلات کے مطابق افضل گنج پولیس نے کمشنر کی ٹاسک فورس (ایسٹ) ٹیم کے ساتھ مل کر مختلف مساجد سے نمازیوں سے تعلق رکھنے والے لیپ ٹاپس چوری کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے چھ لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔
26 سالہ عبدالندیم جو ملک پیٹ کے موسیٰ رام باغ کے ساکن ہے نے شہر کی مساجد کا دورہ کیا اور دیکھا کہ جب  لیپ ٹاپس مالکان نماز میں تھے تو لیپ ٹاپ پر مشتمل بیگ چوری کرلیے
اس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مساجدسے لیپ ٹاپ چرائے اس نے آصف نگر، چادر گھاٹ، افضل گنج، خیریت آباد، عابڈس اور چادر گھاٹ تھانوں کی حدود میں لیپ ٹاپ کی چوری کی۔وہ ہر چوری کے لیے مختلف مساجد کا انتخاب کرتا تھا۔
مساجد سے لیپ ٹاپ چوری ہونے کی شکایات پر اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ٹاسک فورس اور افضل گنج پولیس نے چور کو پکڑ لیا۔ اور مسروقہ مال برآمد کیا
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے نہ صرف لیپ ٹاپ بلکہ مساجد میں آنے والے مصلیوں سے بہت سی دیگر قیمتی اشیاء بھی چرائی تھیں
۔ایک اطلاع کی بنیاد پر ٹاسک فورس اور افضل گنج پولیس نے اسے گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔