خاندان کو بہتر بنانے سے سماج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مضبوط خاندان مضبوط سماج مہم کا اختتام

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال28؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سماجی زندگی میں ایک نمونہ پیش کرتا ہے مظبوط خاندان اور مظبوط سماج ہےمظبوط نکاح کی بنیاد مظبوط خاندان کہلا تا ہے. عوام دینی اجتماعات کو غور سے سنا چاہیے اور اس کو اپنی زندگی میں عمل میں لانا چاہے. تب ہی مظبوط خاندان کہلاتا ہے
ان خیالات کا اظہار مضبوط خاندان مضبوط سماج مہم کے اختتامی جلسہ عام آج دوپہر منعقدہ روبی فنکشن ہال ہزاری محلہ جگتیال سے عبدالرحمن داودی اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے خاندان کے ہرفرد سے رشتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے
اپنی تکلیف کا اظہار اللہ کے سامنے پیش کر یں اور صبر کے ساتھ کام کریں اپنے خاندان کو اگر خوش رکھے تو آپ کا خاندان مظبوط کہلائے گا گھر وں میں خوشی اور سکون حاصل ہو گااپنے افراد خاندان کے حقوق کو ادا کرنا چاہیے
والدین کے ساتھ حسن سلوک ادا کرنا چاہیےبھائی بہن کو عزت دینا چاہیے اپنے زبان سے ایسے الفاظ کا استعمال نہ کرے جس سے اپنے افراد خاندان کو تکلیف پہنچیںاپنے افراد خاندان کی ٰغیبت کرنے کے بجاے انکی اچھائیوں پر تعریف کرنا چاہیے

انھوں نے کہا کہ خاندان کو بہتر بنانے سے سماج کو بہتر بنایا جا سکتا ہےخاندان میں موجود آپسی اختلافات دور کرنا چاہیے اچھے کردار اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اچھے تعلقات اپنے افراد خاندان کے ساتھ رکھنے کی ضرورت ہےاس موقع پر جی آئی او کی طالبات نے جہیز کے تعلق ڈرامہ پیش کیا۔ اور دس روزہ مہم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی.اور تحریری مقابلوں میں کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے

اس موقع پر محمد شعیب الحق طالب سابقہ امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال. تفہیم القمر ناظم ضلع خواتین. حبیب النساء لطیفی کنویر مہم ‘ام رافدہ شفا صدر جی آئی او جگتیال. عرشیا کوثر ناظمہ شعبہ خواتین جگتیال.شاداب اُم ہانی نائب صدر شعبہ خواتین.منزہ منیر. کے علاوہ خواتین و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی