حیدرآباد :چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی دہلی کے لیے روانہ
حیدرآباد: ۔8؍ڈسمبر
(زین نیوز)
چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی دہلی روانہ ہوگئےوہ کانگریس قیادت کے ساتھ وزراء کو محکموں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ریونت اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے بات چیت کریں گے اور مختلف امور بشمول وزراء کے قلمدان کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گے آج شام 11 وزراء کے قلمدان واضح کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی آج رات دہلی سے واپس ہونگے۔ ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہے کہ وزیر اعلیٰ قیادت کے ساتھ چھ وزراء کی تقرری کے معاملے پر بات کریں گے۔ دوسری طرف، کل صبح 8:30 بجے پرو ٹیم اسپیکر راج بھون میں حلف لیں گے۔
اسمبلی کے اجلاس صبح 10:30 بجے شروع ہوں گے۔ اسمبلی کے اجلاس چار روز تک جاری رہیں گے۔ا سپیکر کے طور پر گدام پرساد کمار کا نام تقریباً فائنل ہو چکا ہے۔ اسمبلی اجلاسوں کے پہلے دن نومنتخب اراکین اسمبلی کو اسپیکر کی جانب سے حلف دلایا جائے گا۔
بعد میں سی ایم ریونت ریڈی تلنگانہ کی معاشی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ اورپچھلی حکومت میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ گورنر تاملیسائی سوندرراجن دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔