جگتیال: یکم؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال منڈ ل کے موضع چلگل میں اسکوٹی موٹر سیکل سے رقم کا سرقہ کرلینے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کےمطابق چلگل موضع سے تعلق رکھنے والا وینکٹ ریڈی نامی کسان بینک سے 70ہزار روپئےنکال کر اسکوٹی میں رکھکر اپنے مکان پہنچنے کر اندر جاکر واپس آکردیکھا تو رقم غائب تھی
۔جس پر متاثرہ وینکٹ ریڈی نے رورل پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔