Judgement

 وشاکھا پٹنم: نابالغ کی عصمت دری کرنے والےٹیچر کو 25 سال قید کی سزا 

بین الریاستی تازہ خبر
 وشاکھا پٹنم: نابالغ کی عصمت دری کرنے والےٹیچر کو 25 سال قید کی سزا 
وشاکھا پٹنم:۔29؍ڈسمبر
(زین نیوز)
وشاکھا کی خصوصی پوکسو عدالت نے دو دن قبل نابالغ کی عصمت دری کرنے والے شیطان صفت ٹیچر کو بھی 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹیچر جنکیشور راؤجس نے ایک معبتر اور باوقارعہدہ پر فائز رہتے ہوئے 10ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کو 25 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 2020 میں یہ واقعہ وشاکھاپٹنم کے چوتھے ٹاؤن پی ایس حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے پورے شواہد کے ساتھ کیس کی تفتیش کی
 وہیں وشاکھاپٹنم میں پوکسو ایکٹ کے تحت جرائم کے مقدمے کی سماعت کے لیے خصوصی جج کی پوکسو عدالت نے سنسنی خیز فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی کو حاملہ بنانے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 2018 میں (55) سالہ  ارپیلی دیمیڈو نامی شخص نے نیوپورٹ پولیس اسٹیشن حدود میں لڑکی کو ڈرا دھمکاکر اس کی کئی بار عصمت دری کی۔
 حال ہی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 20 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے متاثرہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔متاثرین نے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے دلائل سننے کے لیے خصوصی  پوکسو پی پی کرنم کرشنا کا شکریہ ادا کیا۔