کرناٹک ٹیچر کا 10ویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد تنازعہ

بین الریاستی تازہ خبر
کرناٹک ٹیچر کا 10ویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد تنازعہ
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیچرمعطل
بنگلورو:۔30؍ڈسمبر
(زین نیوزڈیسک)
ماں کی گود پہلی درسگاہ ہوتی ہے جہاں بچوں کی تربیت ہوتی ہے اسکے بعد اسکول ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں بچوں کو اخلاقیات کی تعلیم دی جاتی ہے
  اور اخلاق سنوارے جاتے ہیں پچھلے زمانے میں مدرسوں میں طلباء و طالبات کو باقاعدہ اخلاقیات کی تعلیم دی جاتی تھی جو بند کردی گئی ہے ا
ور جب سے اخلاقیات کی تعلیم بند ہوگئی تب سے بچوں میں اخلاقیات مرچکے ہیں‘ بڑے چھوٹوں کا ادب و احترام ‘ تمیز سب ختم ہوچکے ہیں ۔اس طرح کے بیہودہ اور شرمناکوواقعات رونماہورہے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اورانسانیت شرمسار ہو جارہی ہے۔
استاد اور استادنی ماں کا مرتبہ باپ ؍ماں برابر ہوتا ہے لیکن ایک استادنی اورطالب علم کی اخلاق سے گری ہوئی گھٹیا حرکت اب موضوع بحث بنی ہوئی ہے
کرناٹک کے مروگملا میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل اور 10ویں جماعت کے طالب علم کے فوٹو شوٹ کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ مطالعاتی دورے کے دوران لی گئی
ان تصاویر میں استاد اور طالب علم ایک دوسرے سے گلے ملتے اور گالوں پر بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک تصویر میں طالب علم استانی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد استاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ تصاویر ایک صارف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم بطور معاشرہ کہاں جا رہے ہیں۔ صارف نے یہ بھی بتایا کہ تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد طالب علم کے والدین نے بلاک ایجوکیشن آفیسر سے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹیچر کے طرز عمل کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیچر نے کہاکہ طالب علم کے ساتھ ماں بیٹے جیسا رشتہ۔جب اسکول انتظامیہ نے ہیڈ ٹیچر پشپالتا آر سے اس فوٹو شوٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ فوٹو شوٹ میں نظر آنے والے طالب علم کے ساتھ ان کا ماں بیٹے جیسا رشتہ ہے۔
 مزید برآں معلمہ اور طالب علم دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تصاویر کا مقصد نجی رکھنا تھالیکن کسی نہ کسی طرح یہ لیک ہو گئیں، جس سے طالب علم کے والدین ناراض ہو گئے۔
ضلع محکمہ تعلیم نے ٹیچر کو معطل کر دیا۔بلاک ایجوکیشن آفیسر امادیوی نے بتایا کہ والدین کی شکایت ملنے کے بعد انہوں نے اسکول کا دورہ کیا اور جانچ کی۔
  امادیوی کی رپورٹ کی بنیاد پر چکبالا پور ضلع کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے ٹیچر کو معطل کر دیا۔ ٹیچر کو معطل کرنے کا حکم ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن بالنجیناپا نے جاری کیا۔