تلنگانہ :نظام آباد کے باکسر محمد حسام الدین کوباوقار ارجن ایوارڈسے نوازا گیا
حیدرآباد :۔9؍جنوری
(زین نیوز ڈیسک)
راشٹرپتی بھون میں منگل 9 جنوری کو قومی کھیل ایوارڈز دیے گئے۔تلنگانہ کےنظام آباد سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد حسام الدین کوباوقار ارجن ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔راشٹرپتی بھون میں تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا انہیں منگل کو اس خطاب سے نوازا گیا۔ حسام الدین نظام آباد کے متوطن ہیں۔
وہ 2018 گولڈ کوسٹ اور 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں دو بار کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں ورلڈ چیمپئن شپ اور 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔
محمد حسام الدین 56 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ حسام الدین نے گولڈ کوسٹ، کوئنز لینڈ، آسٹریلیا میں منعقدہ 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں، اس نے مردوں کے 57 کلو فیدر ویٹ زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
حسام الدین کو یہ فن اپنے والد سے ورثے میں ملا تھا۔ ان کے بھائی بھی باکسر رہ چکا ہیں۔ ان کے والد اور بھائی احتشام الدین اور نے بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔
حسام الدین سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر ورزش کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 11 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ایوارڈ ملنے کے بعد پوری امید ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز میں اضافہ ہوگا۔
تاہم ایوارڈ ملنے کے بعد لوگوں نے حسام الدین کو مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بہت سارے تبصرے آرہے ہیں جس میں لوگ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
حسام الدین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے، جسے باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا نے پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ پر سینکڑوں لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔